Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماضی میں کی جانے والی ایسی حیران کن پیشگوئیاں جو وقت آنے پر درست ثابت ہوگئیں

Now Reading:

ماضی میں کی جانے والی ایسی حیران کن پیشگوئیاں جو وقت آنے پر درست ثابت ہوگئیں

سائنس فکشن لکھنے والے مصنفین، سائنسدانوں اور دیگر کی جانب سے ماضی میں کی جانے والی کئی ایسی حیران کن پیشگوئیاں ہیں جو بعد میں درست ثابت ہوئی ہیں۔

وائی فائی اور موبائل فون (1909)

پہلے موبائل فون سے 60 سال سے زیادہ عرصے پہلے اور وائی فائی سے 9 دہائیوں قبل الیکٹریکل انجینئر اور تھامس ایڈیسن کے سابق ساتھی نیکولا ٹیسلا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جلد دنیا بھر میں وائرلیس پیغامات کو بھیجنا ممکن ہوجائے گا اور ہر فرد اپنے آپریٹس لے کر پھرے گا۔

یعنی انہوں نے موبائل فون یا وائی فائی کا نام تو نہیں لیا تھا مگر اس کا بنیادی تصور ضرور پیش کیا تھا۔

آئی پیڈ (1968)

Advertisement

سائنس فکشن فلم 2001: اے اسپیس اوڈیسے میں مستقبل کے بارے میں کافی پیشگوئیاں کی گئی تھیں جن میں سے ایک درست ثابت ہوئی۔

اس فلم میں ایسے ٹیبلیٹس کا استعمال دکھایا تھا جو آج کے آئی پیڈز سے کافی ملتے جلتے ہیں ،اور یہ فلم اسی نام سے شائع ہونے والے ناول پر مبنی تھی جس میں ایسی ڈیوائسز کو نیوز پیڈ کا نام دیا گیا تھا۔

چاند پر انسانوں کا اترنا (1865)

سائنس فکشن ناولز میں یہ تصور پیش کیا گیا تھا کہ انسان چاند تک جانے کے قابل ہوسکتے ہیں مگر 1865 میں جولیس ورنے کے ناول فرام ارتھ ٹو دی مون میں اس حوالے سے جو تفصیلات بیان کی تھیں وہ چاند پر حقیقی انسانی لینڈنگ سے ملتی جلتی تھیں۔

ناول میں تو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ چاند پر پہلے مشن میں 3 خلاباز شریک ہوں گے، جبکہ مصنف نے خلا میں انسانی بے وزنی کے تجربے کا ذکر بھی کیا جو حقیقت ثابت ہوا۔

کریڈٹ کارڈز (1888)

Advertisement

کالج سے تعلیم مکمل کیے بغیر نکلنے والے سائنس فکشن مصنف ایڈورڈ Bellamy نے 1888 میں شائع ہونے والے ناول Looking Backward میں کریڈٹ کارڈ کا تصور پیش کیا تھا۔

ناول کے ایک کردار نے اس بارے میں بتایا کہ ہر فرد کے پاس ایک فزیکل پنچ کارڈ ہوگا جس سے وہ دکانوں سے اپنی پسند کی ہر چیز خرید سکے گا۔

اعضا کی پیوندکاری (1660)

پہلی بار اعضا کی پیوندکاری 1954 میں ہوئی مگر ایک کیمیا دان رابرٹ بوائل نے اس کی پیشگوئی 1660 میں کردی تھی۔

رابرٹ بوائل کو اکثر جدید کیمیا کا بانی کہا جاتا ہے اور ان کی جانب سے مستقبل کے بارے میں کئی پیشگوئیاں کی گئی تھیں جو کافی حد تک درست ثابت ہوئیں۔

انٹرنیٹ (1898)

Advertisement

1898 میں مارک ٹوائن نے ایک مختصر کہانی فرام دی لندن ٹائمز آف 1904 میں انٹرنیٹ کا تصور پیش کیا تھا۔

انہوں نے telelectroscope نامی تصور پیش کیا تھا جس میں فون سسٹم کو استعمال کرکے ایسا ورلڈ وائیڈ نیٹ ورک تیار ہوتا جس سے انفارمیشن شیئر کرنا ممکن ہوجاتا ہے، یہ خیال موجودہ عہد کے انٹرنیٹ سے کافی ملتا جلتا ہے۔

ٹائی ٹینک کا ڈوبنا (1898)

1898 کو مورگن رابرٹسن کا ناول Futility, Or The Wreck of the Titan شائع ہوا تھا اور انہوں نے پڑھنے والوں کو ایک بحری جہاز ٹائٹن کے بارے میں بتایا تھا جس کے بنانے والوں کا دعویٰ تھا کہ وہ کبھی ڈوب نہیں سکتا مگر ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب جاتا ہے۔

اس ناول کے 14 سال بعد دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ٹائی ٹینک تیار ہوا اور اسی طرح ڈوب گیا جیسا ناول میں لکھا گیا تھا۔

اسٹریمنگ سروسز (1987)

Advertisement

ایک انٹرویو کے دوران فلمی ناقد رابرٹ Ebert سے مستقبل کے سنیما کے بارے میں پیشگوئی کرنے کا کہا گیا تھا۔

جس پر انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہمارے پاس بڑی اسکرین والے ایچ ڈی ٹی وی ہوں گے اور ایک بٹن سے ہم اپنی پسند کی فلم کا آرڈر کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کو ویڈیو اسٹور نہیں جانا ہوگا بلکہ ادائیگی کرکے فلم کو دیکھ سکیں گے۔

ایٹم بم (1914)

ایچ جی ویلس نے اپنے ناول دی ورلڈ سیٹ فری میں یورینیم سے بنے بموں کی تیاری کی پیشگوئی کی تھی جو بہت زیادہ تباہی مچا سکتے تھے، جسے انہوں نے ایٹم بم کا نام دیا تھا اور مصنف کا کہنا تھا کہ یہ بم مستقبل میں بہت زیادہ تباہی مچائیں گے۔

ان کی کتاب شائع ہونے کے 31 سال بعد حقیقی ایٹم بم کو جاپانی شہروں پر گرایا گیا۔

Advertisement

سوشل میڈیا (1999)

1999 میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس مستقبل کی معیشت کے بارے میں چند پیشگوئیاں کی تھیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایسی ویب سائٹس سامنے آئیں گی جو لوگوں کو اپنے دوستوں اور گھر والوں سے بات چیت میں مدد فراہم کریں گی، آسان الفاظ میں بل گیٹس نے فیس بک یا ٹوئٹر سے قبل سوشل میڈیا کی آمد کی پیشگوئی کی تھی۔

گرین ہاؤس گیسز کے اثرات (1917)

الیگزینڈر گراہم بیل کو ٹیلیفون ایجاد کرنے والے سائنسدان کے طور پر جانا جاتا ہے، مگر 1917 میں ایک تحقیقی مقالے میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ روایتی ایندھن کو کنٹرول میں نہ رکھا گیا تو گرین ہاؤس گیسز کے منفی اثرات کا سامنا ہوگا، جس کے نتیجے میں زمین گرم ہوجائے گی۔

جی پی ایس (1993)

Advertisement

1993 میں ایک اشتہار میں مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے بارے میں بات کی گئی تھی جن میں سے ایک جی پی ایس جیسی ٹیکنالوجی بھی تھی۔

اس کے 6 سال بعد امریکی صدر بل کلنٹن نے جی پی ایس ٹیکنالوجی کو ڈی کلاسیفائی کیا تھا جس کے بعد وہ تمام افراد کو دستیاب ہوئی۔

ڈیجیٹل فوٹوگرافی (1900)

ایک انجینئر John Elfreth Watkins نے 1900 میں لیڈز ہوم جرنل میں مستقبل کے بارے میں متعدد پیشگوئیاں کی تھیں جن میں سے اکثر درست ثابت نہیں ہوئیں مگر فوٹوگرافی کے بارے میں ان کا تصور درست ثابت ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوٹوگرافرز ہر طرح کے رنگ کو تصویروں کا حصہ بناسکیں گے اور فوٹوز کو کسی بھی جگہ سے ٹرانسمیٹ کرسکیں گے۔

مریخ کے 2 چاند (1726)

Advertisement

1726 میں جوناتھن سوئفٹ نے اپنے ناول گیلیورز ٹریولز میں دعویٰ کیا تھا کہ مریخ کے دو چاند ہیں اور انسانوں کو یہ حقیقت جاننے میں مزید 151 سال لگے تھے۔

حیران کن طور پر مصنف نے مریخ کے ان 2 چاند کے حجم اور مدار کے گرد گردش کی رفتار کی بھی درست پیشگوئی کی تھی۔

آن لائن شاپنگ (1967)

1967 کی ایک مختصر فلم 1999 اے ڈی میں مستقبل کے گھر کو دکھایا گیا تھا جو آج کے گھروں سے کافی ملتا جلتا تھا، جس میں آن لائن شاپنگ کرنا ممکن تھا۔

ائیربڈز (1953)

1953 کے ناول فارن ہائیٹ 451 میں مصنف رے براڈ بری نے ائیربڈز کا خیال پیش کیا تھا، حالانکہ اس وقت تک اس قسم کی کوئی ایجاد سامنے نہیں آئی تھی۔

Advertisement

اس ناول میں جس معاشرے کو دکھایا گیا تھا وہ سی شیلز نامی ڈیوائس کو استعمال کرتا تھا جس کو کانوں میں لگا کر موسیقی کو سنا جاتا تھا یا لوگوں سے بات کی جاتی تھی، یعنی یہ ڈیوائس آج کے وائرلیس ائیربڈز سے کافی ملتی جلتی ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر