بچے تو بچے آج کل بڑے بھی چپس کھانے کے بے حد شوقین ہوتے ہیں اور اس کو خریدتے وقت ہمیں اس بات کا دکھ بھی ہوتا ہے کہ چپس کے پیکٹ میں چپس کم جبکہ ہوا زیادہ بھری ہوئی ہوتی ہے۔
تو کیا آپ نے کبھی جاننے کی کوشش کی کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اگر نہیں، تو آئیے اس خبر میں آج ہم آپکو اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔
چپس کے پیکٹ میں موجود ہوا کوئی عام ہوا نہیں بلکہ یہ ہوا نائٹروجن گیس ہوتی ہے۔
نائٹروجن کیا ہے؟
نائٹروجن، جسے N یا N2 (کیمیائی فارمولا) بھی کہا جاتا ہے، زمین کی فضا میں سب سے زیادہ وافر عنصر ہے، جو ہوا کا تقریباً 78% حصہ بناتا ہے۔ یہ ایک بے رنگ اور بو کے بغیر کمپریسڈ گیس ہے جو کہ غیر آتش گیر اور غیر زہریلی ہے۔
نائٹروجن ایسی گیس ہے جو اپنے ارگرد دیگر مالیکیولز پرری ایکشن ظاہر نہیں کرتی اور اس طرح یہ چیزوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مثالی سمجھی جاتی ہے، اس گیس کو بھرنے کی وجہ کیا ہوتی ہے یہ ہم آپ کو بتائیں گے۔
چپس کو خستہ رکھتی ہے:
یہ گیس چپس کو آکسیڈائز ہونے سے بچاتی ہے اس کو نرم نہیں ہونے دیتی بلکہ خستہ رکھتی ہے، یہ گیس بے بو اور بے ذائقہ ہوتی ہے تو چپس کا ذائقہ ویسا ہی رہتا ہے جیسا بننے کے بعد ہوتا ہے۔
چپس کو ٹوٹنے نہیں دیتی:
اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ چپس کے پیکٹ میں ہوا کی وجہ سے چپس کو سامان کی ترسیل اور مارکیٹس میں پہنچانے کے دوران ٹوٹنے سے بھی بچاتی ہے ورنہ اگر یہ ان پیکٹس میں نہ ہو تو چپس ٹوٹ جائیں گے۔
پیکٹ کو بڑا دکھانے کے لئے:
یہ ہوا پیکٹ کو بڑا دکھانے کے لئے بھی بھری جاتی ہے کہ بڑا پیکٹ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور لوگ اس کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
