Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہزاروں برس بعد دوبارہ حیات پانے والا سخت جان وائرس

Now Reading:

ہزاروں برس بعد دوبارہ حیات پانے والا سخت جان وائرس

یہ دنیا ہر روز ہی حیرت میں ڈالتی ہے کبھی صدیوں پرانے جراثیم دریافت کر لئے جاتے ہیں تو کبھی کوئی معدوم وائرس حیات نوپانے لگتا ہے ماہرین نے ایسا ہی ایک وائرس دریافت کیا ہے۔

اس وائرس کا نام پینڈورا وائرس ییڈوما  ہے جو کہ سائبیریا کے پرمافروسٹ سے پایا جانے والا 48 ہزار 500 سال قدیم وائرس ہے جواب تک کے احیا پانے والے وائرس میں سب سے پُرانا وائرس بن گیا ہے۔

اس وائرس کا شمار حیات پانےوالے ان سات اقسام کے وائرسز میں سے ایک ہے جو ہزاروں سال بعد دوبارہ زندہ ہوئے ہیں۔

ان میں سب سے کم عمر وائرس 27 ہزار سال سے جما ہوا ہے جبکہ پینڈورا وائرس ییڈوما نامی سب سے قدیم وائرس جو 48 ہزار 500 سال سے جما ہوا ہے۔

فرانس کی ایکس-مارسے یونیورسٹی کے ایک ماہرِ وائرس ژاں-مشیل کلیوری کے مطابق 48 ہزار 500 سال کا عرصہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پینڈورا بکس پر نام پانے والا پینڈورا وائرس ایک بڑے وائرس کی قسم ہے جسے سب سے پہلے 2013 میں دریافت کیا گیا تھا۔

اگر اس وائرس کی جسامت کی بات کی جائے تو یہ پِتھو وائرس کے بعد  دوسرا بڑا وائرس ہے۔ جوکہ ایک مائیکرومیٹر لمبا اور 0.5 مائیکرومیٹر چوڑا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ عام خرد بین سے دیکھا جاسکتا ہے۔

48 ہزار 500 سال پُرانا یہ مخصوص وائرس روس کے علاقے یکوٹیا میں موجود یوکیچی ایلاس جھیل کی تہہ سے 52 فٹ نیچے برف سے دریافت ہوا تھا۔

پروفیسر کلیوری اور ان کے ساتھیوں نے اس سے قبل پرما فروسٹ میں 30 ہزار سال سے جمے دو وائرسز کو دوبارہ زندہ کیا تھا اور پہلے وائرس کے متعلق 2014 میں بتایا تھا۔

یہ تمام نو وائرسز پودوں یا جانوروں کو چھوڑ کر ایک خلیے والے جاندار، جن کو ایموبا کہا جاتا ہے، کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم، دیگر جمے ہوئے وائرسز پودے اور جانداروں بشمول انسان کے لیے بہت خطرناک ثابت  ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر