تھائی لینڈ کے چڑیا گھر میں رہنے والے گوریلے کو دنیا کا سب سے زیادہ غمزدہ گوریلا کہا جاتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں شاپنگ مال کے اوپر قائم چڑیا گھر میں ایک گوریلے کو قید کر کے رکھا ہوا ہے جسے آزاد کرنے کیلئے اس کے مالک کی جانب سے بڑی رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
گوریلا کی مالکن نے قید سے چھڑوانے کیلئے7 لاکھ 80 ہزار ڈالرز سے زیادہ کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس سے قبل7 لاکھ پونڈز کا مطالبہ کیا تھا۔
جانوروں کے حوالے سے مہم چلانے والے بھی اس کی آزادی کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب چڑیا گھر کی مالکن نے تھائی لینڈ کے ایک وزیر کو بتایا ہے کہ وہ گوریلے کو 7 لاکھ 82 ہزار امریکی ڈالر کے عوض آزاد کردے گی۔
اس کے علاوہ وزیر ماحولیات کی جانب سے بھی گوریلے کی رہائی کے لیے فنڈز اکھٹا کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس غمزدہ گوریلے کو جرمنی سے 1990ء میں تھائی لینڈ کے چڑیا گھر میں اس وقت قید کیا گیا تھا جب اس کی عمر ایک سال تھی اور آج اس کی عمر 33 سال ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
