Advertisement
Advertisement
Advertisement

موبائل خریدتے وقت کن باتوں کو یاد رکھنا چاہیے؟

Now Reading:

موبائل خریدتے وقت کن باتوں کو یاد رکھنا چاہیے؟

موبائل کی دنیا میں ہر روز ایک نئی ٹیکنالوجی کا اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہر شخص کو نیا موبائل خریدنے کی چاہ ہوتی ہے۔

لیکن نیا موبائل خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی ہے البتہ جو لوگ نیا موبائل خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ موبائل خریدنے سے پہلے ان باتوں کا خیال ضرور رکھیں۔

اسٹوریج

یاد رکھیں کہ صرف زیادہ روم والا فون زیادہ فائلز کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اگر صارف کا استعمال بہت کم یا عام ہے تو اس کے لیے دو جی بی ریم اور 16 جی بی میموری والا فون کافی ہے جبکہ اس کو میموری کو کارڈ کی مدد سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

Advertisement

اسی طرح جو لوگ موبائل میں بہت زیادہ ڈیٹا رکھنا چاہتے ہیں ان کے لیے 128 جی بی اور اس سے بھی زیادہ میموری کے فون دسیتاب ہیں جبکہ ان میں بھی زیادہ تر میموری کارڈ کا آپشن ہوتا ہے، ان فونز کی ریم بھی زیادہ ہوتی ہے۔

کمیرا

کیمرے کچھ صارفین کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور وہ فون خریدتے وقت فوکس کیمرے پر ہی رکھتے ہیں۔

مارکیٹ میں کمپنیاں بھی ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لیے زیادہ میگا پکسلز دینے کی کوشش میں ہیں لیکن ضروری نہیں کہ زیادہ پگسلز والے کیمرے زیادہ معیاری بھی ہوں کیونکہ تصویر کے معیار کا تعلق آئی ایس او اور اپرچر لیول کے ساتھ ساتھ آٹو فوکس اسپیڈ سے بھی ہے۔

بیٹری لائف

بیٹری کی خصوصیات بھی موبائل کے صارف کے استعمال کے حساب سے مختلف ہوتی ہیں۔

Advertisement

اگر صارف ان لوگوں میں سے ہے جو ہے جو ایک ہی وقت میں سمارٹ ایپلی کیشنز کا ایک سیٹ کھولتے ہیں، یا ایک گیمر جو دن بھر گیمز کے فیچر پر رہتا ہے، یا پھر ڈیوائس پر بہت زیادہ ویڈیو دیکھنے والا ہے، اس کو چاہیے کہ وہ لمبی بڑی بیٹری والے موبائل خریدے۔

آپریٹنگ سسٹم

اس وقت دو آپریٹنگ سسٹم موجود ہیں، ایک ہے آئی او ایس، جو ایپل ڈیوائسز کے لیے ہے اور دوسرا ہے اینڈرائیڈ جو دوسری مسابقتی ڈیوائسز میں استعمال ہوتا ہے، اہم بات یہ بھی ہے کہ کمپنیاں مزید فیچرز ڈالنے کے لیے اینڈرائیڈ سسٹم میں تبدیلیاں بھی کرتی رہتی ہیں۔

پروسیسر

زیادہ استعمال رکھنے والے صارفین کے لیے بہتر ہے کہ فون کوالکم اسنیپ ڈریگن 652 اور اسنیپ ڈریگن 820 اور 821 کا پروسیسر رکھتا ہو جبکہ عام صارفین وہ فون بھی استعمال کر سکتے ہیں جو میڈیا ٹیک پروسیسر کے ساتھ آتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر