
گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام شامل ہونے والے نوجوان نے ایک منٹ میں تیز ترین تالیاں بجانے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ ڈیلٹن میئر نے تالیاں بجا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی جانب سے 20 سالہ ڈیلٹن میئر نامی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکارڈ ہولڈر ڈیلٹن میئر نے اپنے ہاتھوں سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ تالیاں بجانے کا ریکارڈ بنایا۔
ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ڈیلٹن میئر نے ایک منٹ میں 1140 تالیاں بجا کر سب کو حیران کردیا۔
واضح رہے کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی جانب سےاکثر ایسی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن میں لوگوں کو مختلف ریکارڈ بناتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News