Advertisement
Advertisement
Advertisement

7 فٹ لمبا کوبرا خاموشی سے فرار ہونے کے بعد واپس لوٹ آیا

Now Reading:

7 فٹ لمبا کوبرا خاموشی سے فرار ہونے کے بعد واپس لوٹ آیا

سویڈن سے یہ دلچسپ خبرآئی ہے کہ ایک ہفتے تک ایکویریئم سے غائب رہنے کے بعد زہربھرا کنگ کوبرا خاموشی سے وہیں لوٹ آیا ہے جہاں سے فرار ہوا تھا۔

22 اکتوبر کو اسٹاک ہوم میں واقعہ مشہور چڑیا گھر اور ایکویریئم سے کنگ کوبرا فرار ہوگیا تھا۔

اس کے گھر کے اوپر ایک گول دائرہ کھلا تھا جو باہر کی جانب نکلتا تھا۔ کوبرا نہایت چالاکی سے اوپر چڑھا اور گول کھڑکی سے باہر نکل گیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے اسے ایک ہفتے تک تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملا، پھر اب وہی کوبرا دوبارہ اپنے گھر لوٹ آیا ہے۔

اتوار کے روز انتظامیہ نے نوٹ کیا کہ کنگ کوبرا واپس اپنے گھر پہنچ چکا ہے۔ تاہم انتظامیہ نے بتایا کہ انہیں یقین تھا کہ سانپ عمارت سے باہر نہیں گیا تھا۔ جب اس کی تلاش شروع ہوئی تو وہ کئی مرتبہ دکھائی دیا لیکن گرفت میں آنے سے پہلے ہی بھاگ کھڑا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن کے چڑیا گھر سے زہریلا کنگ کوبرا فرار، پارک انتظامیہ نے خبردار کردیا

Advertisement

کوبرا کے واپس لوٹنے کے بعد اس کے گھر کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور باہر جانے کے راستے مسدود کئے جاچکے ہیں جبکہ کنگ کوبرا کو اب دوبارہ نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر