جاپانی ریٹیل اسٹورز چین لاؤسن نے بے ذائقہ کینڈی آجینو شینائی متعارف کروائی ہے۔
حال ہی میں جاپانی ریٹیل اسٹورز چین لاؤسن نے ایک پروڈکٹ بے ذائقہ کینڈی آجینو شینائی متعارف کروائی ہے، جسے چبانے سے خالی پن کا احساس ہوتا ہے اور یوں لگتا ہے جیسے کچھ بھی نہیں کھایا۔

اسٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے سوچا، ایسی پروڈکٹ کو آزمایا جائے جس کا کوئی ذائقہ نہ ہو۔
لاؤسن انتظامیہ کے مطابق آجینو شینائی میں صرف دو اجزا شامل ہوتے ہیں، جن میں چینی کے متبادل کے طور پر پولی ڈیکسٹروز اور آرگینک شوگر کا متبادل ایرایتھریٹول شامل ہیں۔
بے ذائقہ کینڈی کے ایک بیگ کی قیمت 189 ین ہے، جس میں کینڈی کے سات ٹکڑے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
