Advertisement
Advertisement
Advertisement

 آمنے سامنے موجود وہ 2 جزیرے جن کے وقت میں 21 گھنٹے کا فرق ہے

Now Reading:

 آمنے سامنے موجود وہ 2 جزیرے جن کے وقت میں 21 گھنٹے کا فرق ہے

آج ہم آپکو 2 ایسے جزائر کے بارے میں بتائیں گے جو آمنے سامنے ہونے کے باوجود اوقات کار میں 21 گھنٹے کا فرق رکھتے ہیں۔

یہ جزائر امریکا اور روس کی سرحد پر واقع ہیں،  آبنائے Bering کے وسط میں ایک طرف امریکی ریاست الاسکا جبکہ دوسری جانب روسی سرزمین موجود ہے۔

بگ ڈیومیڈ آئی لینڈ روسی جزیرہ ہے جبکہ لٹل ڈیومیڈ آئی لینڈ امریکی سرزمین پر موجود جزیرہ ہے اور دونوں کے درمیان محض 2 میل کا فاصلہ ہے۔

بگ ڈیومیڈ میں اگر جمعہ ہوگا تو دوسری جانب جمعرات کا دن ہوگا یا لٹل ڈیومیڈ میں رات کے 12 بجے ہوں تو بگ ڈیو میڈ میں دوسری رات کے 9 بجے ہوں گے۔

اس کی وجہ انٹرنیشنل ڈیٹ لائن (آئی ڈی ایل) یا بین الاقوامی خط تاریخ ہے۔

Advertisement

آئی ڈی ایل ایک فرضی خط یا لکیر ہے جو بحرالکاہل سے گزرتی ہے اور اس کے مطابق دنیا میں وقت کا تعین کیا جاتا ہے۔

تو یہ لکیر ان دونوں جزائر کے درمیان سے گزرتی ہے جس کے باعث بگ ڈیومیڈ کا وقت اپنے سامنے موجود جزیرے سے 21 گھنٹے آگے ہے۔

اسی وجہ سے ان جزائر کو Tomorrow آئی لینڈ اور Yesterday آئی لینڈ بھی کہا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا نے 1867 میں الاسکا کو روس سے خریدا تھا اور اس وقت ہونے والے معاہدے کے تحت ان دونوں جزائر کو سرحد قرار دیا گیا تھا، روسی جزیرہ بے آباد ہے اور وہاں اکثر سرحدی حفاظت کے لیے فوجی ہی آتے ہیں جبکہ لٹل ڈیومیڈ میں 83 افراد مقیم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر