Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریلوے ٹریک پر پتھر کیوں رکھے جاتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے

Now Reading:

ریلوے ٹریک پر پتھر کیوں رکھے جاتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے

بچے ہوں یا بڑے ٹرین کا سفر کرنا تو ہم سب کو ہی پسند ہوتا ہے اور دورانِ سفر ہم اس سے خوب لُطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

سفر کے دوران آپ نے دیکھا ہوگا کہ ریلوے ٹریک کے نیچے اور اس کے ارد گرد چھوٹے چھوٹے پتھر رکھے ہوئے ہوتے ہیں،

لیکن کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

ہم میں سے اکثر لوگوں کو اس کی وجہ معلوم ہی نہیں ہوگی کیونکہ ہم نے کبھی اس چیز پر غور کیا ہی نہیں ہوگا۔

تو آئیے اس خبر میں ہم آپکو اس کی اصل وجہ بتاتے ہیں۔

Advertisement

ٹریک کی تیاری کے دوران اس کے نیچے لمبی پلیٹیں بچھائی جاتی ہیں جنہیں عموماً سلیپر کہا جاتا ہے، ان کے نیچے چھوٹے چھوٹے پتھر ہوتے ہیں جنہیں عام زبان میں بلاسٹر یا بیلسٹ کہتے ہیں، بلاسٹر کے نیچے مٹی کی دو تہیں ہوتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ زمین سے تھوڑی اونچائی پر ریلوے ٹریک نظر آتا ہے اور جب ٹرین پٹری پر چلتی ہے تو یہ پتھر، سلیپر اور بلاسٹرز ٹرین کا وزن سنبھالنے کا کام کرتے ہیں۔

جب ٹرین پٹڑی پر چلتی ہے تو اس میں ایک قسم کی وائبریشن پیدا ہوتی ہے، یہ پتھر ٹریک کو پھیلنے سے روکنے کا کام کرتے ہیں، اگر یہ پتھر گول ہوں گے تو یہ وائبریشن کو نہیں روک پائیں گے اور ایسی صورت میں پٹڑی پھیل جائے گی، اس لئے ٹریک پر تیز دھار پتھر رکھے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ پٹڑیوں پر پڑے ان پتھروں کی وجہ سے ٹریک پر کوئی پودا نہیں اُگ سکتا جس کی وجہ سے یہ ٹرین کی راہ میں رکاوٹ بھی نہیں بنتے۔

ان پتھروں کی وجہ سے ریلوے ٹریک بھی اونچا رہتا ہے اس لیے جب بھی بارش کے موسم میں پانی بھرتا ہے تو ٹریک نہیں ڈوبتا اور آپ کا سفر مسلسل جاری رہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر