پالتو گرین آئگوانا کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا تربوز کھانے میں مصروف ہے لیکن اس کا پالتو آئگوانا اس کے تربوز پر بار بار جھپٹا مارنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Sharing is caring.. 😅
🎥 IG: lizardthebuddy https://t.co/mXUGWjbejl
Advertisement— Buitengebieden (@buitengebieden) November 2, 2022
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آئگوانا اپنے مالک کے تربوز پر جھپٹا مارنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
تاہم آئگوانا کو بار بار اپنے مالک کا تربوزکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص ایک ہی تربوز میں سے ہی آئگوانا کو کیسے کھلا سکتا ہے۔
جبکہ ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے آئگوانا کے مالک کو مشورہ دیا کہ ایک ہی تربوز کے ٹکڑے سے مت کھائے اس سے آپ کو دیگر بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں سے منسلک ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
