
بھارت میں دو لڑکوں کی آلو چوری نرتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو لڑکے آلو کی بوریاں چوری کر کے گاڑی میں رکھ رہے ہیں۔
मिर्ज़ापुर के मड़िहान में चोरों के हौसले बुलंद, किशन अग्रहरी के घर से आलू चोरी, घर के बाहर रखी आलू की बोरी हुई चोरी, चोरी की घटना सीसीटीवी कैमरे में कैद, मड़िहान थाना क्षेत्र के सुगापाख खुर्द का मामला.@mirzapurpolice pic.twitter.com/vozB97JqEs
— विपांशु द्विवेदी (ऐडवोकेट) (@Vipanshu_dubey) November 2, 2022
بھارتی چوروں کی یہ ویڈیو سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہو گئی جس کے بعد مرزا پور کی پولیس نے فوراً ایکشن لے لیا ہے۔
ویڈیو میں چوروں کو آلو کی بوریاں چوری کرنے کے بعد فرارہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل تو ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس نے تمام لوگوں کو حیران ہونے کے ساتھ ساتھ افسوس میں بھی مبتلا کر دیا تھا۔
جی ہاں اس سے پہلے وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک بھارتی پولیس افسر کو ہی سٹریٹ بلب چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
بھارت میں پولیس انسپکٹر راجیش ورما کی بلب چوری کرنے کی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ انسپکٹر پان کی دکان سے بلب چوری کر رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ انسپکٹر پان کی بند دکان کے قریب آتا ہے اور اردگر دیکھنے کے بعد دکان کے باہر لگا ایل ای ڈی بلب اتار کر اپنی جیب میں ڈال لیتا ہے پھر وہاں سے چلا جاتا ہے۔
چوری کا یہ واقعہ 6 اکتوبر کو پیش آیا تھا اور مجرم کی نشاندہی سی سی ٹی وی کے ذریعے کی گئی تھی۔
تاہم صبح جب دکاندار نے بلب غائب دیکھا تو اس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی اور یہ جان کر حیران رہ گیا کہ چور ایک انسپکٹر تھا۔
دوسری جانب معطل پولیس اہلکار نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ میں نے بلب صرف اس لیے اُتارا تھا کیوں کہ جہاں میرہ ڈیوٹی میں تعینات تھی وہاں اندھیرا تھا۔
واضح رہے کہ ایس ایس پی پھول پور میں تعینات انسپکٹر راجیش ورما کو چوری کرنے کے جرم میں معطل کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News