
بھارت میں ٹیچر نے ریاضی کا پَہاڑا یاد نہ ہونے پر طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پیش آیا جہاں ٹیچر لائبریری میں مرمت کے کام کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اُسی دوران ٹیچر نے 9 سالہ بچے کو وہاں سے گزرتے ہوئے دیکھا تو اس سے 2 کا پَہاڑا سنانے کو کہا۔
پَہاڑا یاد نہ ہونے پر ٹیچر نے سزا دیتے ہوئے وہاں موجود ڈرل مشین بچے کے ہاتھ پر چلا دی جس سے وہ معمولی زخمی ہو گیا۔
بعد ازاں بچے نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ٹیچر نے مجھ سے دو کا پَہاڑا سنانے کو کہا پر مجھے یاد نہیں تھا، اس لیے ٹیچر نے میرے بائیں ہاتھ پر ڈرل مشین چلا دی۔
بچے کا کہنا تھا کہ قریب میں موجود کلاس کے بچوں نے فوراً وہاں آکر ڈرل مشین کی تار الیکٹرک بورڈ سے نکالی۔
رپورٹس کے مطابق بچے کے زخمی ہونے پر اسے اسکول میں ہی طبی امداد دی گئی۔
دوسری جانب والدین نے بچے کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر اسکول کے باہر احتجاج کیا اور ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ انتظامیہ نے ٹیچر کو معطل کرتے ہوئے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News