
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بعض خواتین ڈرامے دیکھتے ہوئے آنسو بہانا کیوں شروع ہوجاتی ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ کو جذباتی فلمیں یا ڈرامے دیکھنا اور آنسو بہانا پسند ہے تو یہ عادت صحت کے لیے بہت اچھی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ آنسو بہانا درحقیقت جسم کے اندر قدرتی طور پر ذہنی تناﺅ کی روک تھام کرنے والے کیمیکلز کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔
جب آنسو نرمی اور آہستگی سے گالوں پر رینگتے ہیں تو اس سے ایک مالش جیسا اثر پیدا ہوتا ہے اور تناﺅ میں کمی لانے والے جز اینڈروفینز کا اخراج ہوتا ہے جس سے اچھا محسوس ہونے لگتا ہے۔
آنسو بہانا لوگوں کے مزاج کو بھی خوشگوار بناتے ہیں جو کہ کسی بھی موقع پر دیکھے جاسکے ہیں لیکن یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آنسو بہانا رونے سے بالکل ہٹ کر ہے۔
بلند آواز یا ماتم کے ساتھ رونا اکثر درد کا ردِ عمل ہوتا ہے جبکہ آنسو بہانا انسانوں میں ایک منفرد خوبی ہے جو دکھ یا خوشی کے احساس کا اظہار کرتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ خواتین اکثر ڈرامے یا فلمیں دیکھتے ہوئے آنسو بہانے لگتی ہیں کیونکہ اس سے انہیں ذہنی تناؤ میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے جبکہ مردوں میں یہ رجحان کم ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ اس تحقیق کے دوران آنسوﺅں کے حوالے سے مختلف خیالات کا تجزیہ کر کے یہ نتیجہ نکالا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News