Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسے ’جو‘ جس کے بیچ زمین پر چلتے ہیں!

Now Reading:

ایسے ’جو‘ جس کے بیچ زمین پر چلتے ہیں!

جئی یا جو (اوٹ) ایک مرغوب اناج ہے اور اس کی بعض اقسام کے بیج بہت حیرت انگیز ہوتے ہیں کیونکہ قدرت نے انہیں آگے بڑھنے کا ایک مؤثر نظام عطا کیا ہے۔

ان میں سے جنگلی جو کے بیج قابلِ ذکر ہیں جن میں پھیلنے کا خاص نظام ہے اور وہ زمین پر گر کر لڑھکتے رہتے ہیں، یہاں تک کہ وہ مناسب جگہ پہنچ جاتے ہیں اور وہاں اپنی افزائش شروع کرتے ہیں۔

جنگلی جو کے بیج میں قدرت نے لاتعداد خواص عطا کیے ہیں، اول ان پر چپکنے والے کانٹے دار ابھار ہوتے ہیں جن کی بدولت بیج لڑھکتا رہتا ہے۔ دوم نیچے کی جانب لمبے ڈنٹھل ہوتے ہیں جو حرکت کرکے اسے آگے دھکیلتے ہیں۔

اس کی بدولت وہ ایسے مناسب مقام یا مٹی تک پہنچ جاتے ہیں جہاں افزائش کے لیے موافق مٹی موجود ہوتی ہے۔ اسی بنا پر انہیں ’اینی میٹڈ اوٹس‘ بھی کہا جاتا ہے۔

بیج کے نیچے 90 درجے پر موجود تنکے نما ڈنٹھل دھیرے دھیرے گھومتے ہیں اور بیج لڑھکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

Advertisement

دیکھنے والے کو لگتا ہے کہ جو کا بیج شعوری طور پر چل رہا ہے لیکن یہ کوئی شعوری عمل نہیں بلکہ بیج خشک اور نمدار ماحول میں سکڑتے اور پھیلتے ہوئے چلتا رہتا ہے۔

اس طرح دھیرے دھیرے وہ نمی سے بھرپور ماحول یا کسی باریک جھری میں جا بیٹھتا ہے اور وہاں ایک پودے کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر