
استاد کا منفرد انداز میں پڑھانے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیچر کی کلاس روم میں پڑھانے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو گئی۔
क्या शानदार तरीका है पढ़ाने का👌बढ़िया गुरु जी… pic.twitter.com/Kkw8DDDYln
— Ankit Yadav (@Ankitydv92) November 7, 2022
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کلاس روم میں بہت سے بچے موجود ہیں اور استاد انہیں منفرد انداز میں پڑھا کا سبق یاد کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
طلباء کو ہندی حروف تہجی سکھانے کے لیے استاد نے موسیقی کا انداز اپنایا، جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
تاہم استاد نے اس منفرد انداز سے پڑھایا کہ بچوں نے کھیل کھیل میں ہی سبق یاد کر لیا۔
استاد کے اس منفرد انداز میں پڑھانے کی ویڈیو کو ٹویٹر صارف انکیت یادو نےدلچسپ کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا۔
ویڈیو کی کیپشن میں لکھا گیا کہ یہ پڑھانے کا کتنا شاندار طریقہ ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے ویڈیو پرکمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “لیجنڈ ٹیچر،”
جبکہ ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ بہت خوبصورت طریقہ تدریس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News