
موسم سرد ہوتے ہی ملک بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
ٹیکنالوجی کے اس دور میں یہ بات بہت اہم ہے کہ دنیا بھر میں گیس کا استعمال کھانا بنانے کے لیے تقریباً بند ہو چکا ہے یہ ہمارا ملک ہی ہے جو سوئی گیس کو کھانا بنانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
تو آج ہم آپکو ایسی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جس سے آپ باآسانی کھانا بناسکتے ہیں۔
سولر پینل کی مدد سے چلنے والے چولہے
سولر پینل اور بجلی دونوں کی مدد سے چلنے والے چولہے عام ہو رہے ہیں جو بجلی بھی کم خرچ کرتے ہیں اور ایک انتہائی سستا طریقہ کار ہے۔
ان کی مالیت پاکستان میں 6 ہزار تک ہے اور ان چولہوں کو بجلی کے علاوہ سولر پینل سسٹم کے ساتھ منسلک کر کے بھی ان کا استعمال کیا جاسکتا ہے جس کی وجہ ان چولہوں کا کم واٹ یا بجلی خرچ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کی لوڈشیڈنگ کو بھول جائیں، اب مائیکروویومیں روٹی بنائیں
اس چولہے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ گیس کے مقابلے میں آدھے وقت میں کھانا بنا لیتے ہیں اور سولر انرجی کی مدد سے استعمال کی صورت میں ان کا بجلی کا بل بھی ادا نہیں کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News