
شرارتی گوریلا کی ڈانس کرنے کی ویڈیو نے صارفین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔
سوشل میڈیا پرگوریلا کے ڈانس کرنے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
Throwback to this Gorilla in a pool dancing to Maniac.pic.twitter.com/5qRl88JeDc
— Fascinating (@fasc1nate) November 29, 2022
وائرل ہونے والی ویڈیو میں گوریلا کو ایک ٹپ میں نہانے کے بجائے خوب ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوریلا بہت مگن ہو کر ڈانس کررہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پرکمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ گوریلا صاحب اپنی مستی میں سوار ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی محفل کے لیے بہترین ڈانسر تیار ہے۔
دوسری جانب گوریلا کے حوالے سے یہ بات مشہورہے کہ یہ وہ جانور ہے جو اپنے سینے کو پیٹ کر دوسرے جانوروں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ بہت طاقتور ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News