Advertisement
Advertisement
Advertisement

چابی کے سوراخ سے 7 تیر گزارنے کا حیرت انگیز ریکارڈ قائم

Now Reading:

چابی کے سوراخ سے 7 تیر گزارنے کا حیرت انگیز ریکارڈ قائم

عالمی شہرت یافتہ ماہر تیر انداز لارز اینڈرسن اپنی مہارت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور اب انہوں نے 30 فٹ کی دوری سے ایک کے بعد ایک سات تیر دروازے میں چابی کے سوراخ سے گزارے جبکہ سوراخ کا دہانہ صرف 10 ملی میٹر تھا۔

اگرچہ انہوں نے یکم جون 2022 کو اس کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے روایتی کمان سے سات تیر داغے جو حیرت انگیز طور پر دروازے پر چابی کے سوراخ سے آر پار ہوگئے۔

اس نازک کام میں بہت مہارت کی ضرورت تھی ورنہ معمولی جنبش سے بھی تیر اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔

Advertisement

لارز نے اس کی ویڈیو بنائی تھی جو اب بھی مقبول ہے جس میں وہ تیزی سے تیر پھینکتے ہیں اور ایک منٹ میں اپنا کام مکمل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ 50 کے دہائی کی عمر کے لارز اینڈرسن کو دنیا کا تیز رفتار تیر انداز بھی کہا گیا ہے۔

اپنے مظاہرے میں انہوں نے کاربن کے تیر استعمال کیے جن میں سے کسی کے سرے پر کوئی پر لگا ہوا نہیں تھا۔ تاہم انہوں نے اس مظاہرے میں ترکی سے بنا ہوا روایتی کمان استعمال کیا تھا۔ اس سے قبل وہ ڈیڑھ سیکنڈ میں تین تیر پھینک چکے ہیں۔

لارز کہتے ہیں کہ وہ قدیم تیر اندازی کے فن کو زندہ کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس پر تاریخی کتب کا مطالعہ بھی کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر