
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس نے ہر دیکھنے والے کی آنکھوں کو نم کر دیا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیومیں پوتے کو بہت سالوں بعد اپنے دادا سے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو لڑکے گاڑی کے پاس موجود ہے جس میں سے ایک ویڈیو بنانے میں مصروف ہے جبکہ ایک اپنے دادا سے گلے مل کررورہا ہے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں پوتے اوردادا کی محبت بھری ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اس ویڈیو کو 20 اکتوبر کو صارف Ebitapia نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔
اس سے قبل بھی ایک ایک نوجوان نے محبت کا انوکھا انداز اختیار کرتے ہوئے یورپ سے سینکڑوں نہیں ہزاروں میل پیدل سفر کرکے اپنے دادا سے ملاقات کے لیے پہنچ کر سب کو حیران کر دیا تھا۔
محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو انسان سے ایسے کام بھی کرا لیتا ہے جو عام حالات میں ناممکن دکھائی دیتے ہیں اور دنیا میں محبت کی ایسی کئی لازوال داستانیں رقم ہیں موجودہ دور میں بھی ایک نوجوان نے اپنے دادا سے محبت میں ہزاروں م میل کا پیدل سفر کرکے ایک نئی داستان رقم کی تھی۔
یہ نوجوان 27 سالہ مہدی دہرا ہے جو اپنے دادا سے اس قدر محبت کرتا ہے کہ ان سے ملنے کے لیے کئی ماہ تک ہزاروں میل کا پیدل سفر کرتے ہوئے یورپ سے الجزائز پہنچ گیا تھا۔
مہدی دہرا فرانس، سوئٹزر لینڈ، اٹلی اور تیونس سے ہوتا ہوا الجزائر پہنچا تھا اور یہ ہزاروں میل کا سفر اس نے 157 دن میں طے کیا تھا۔
دادا نے اپنے پوتے کو وہاں پہنچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیا اور گلے لگا کر اس کو خوش آمدید کہا تھا۔
واضح رہے کہ مہدی دہرا ٹک ٹاک کی مشہور شخصیت ہے اور لائف سوسائٹی کی جانب سے پیدل سفر کے دوران واٹر ٹاورز کی فنڈنگ 62 ہزار یورو سے زائد فنڈز بھی جمع کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News