
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کچھ لوگوں کی ٹھوڑی پر ڈمپل ہونے کی کیا وجہ ہے۔
بیشتر افراد کی ٹھوڑی میں پیدائشی طور پر ڈمپل ہوتا ہے جبکہ بعض افراد میں وقت کے ساتھ یہ نمایاں ہوتا ہے۔
یہ ایک جینیاتی خصوصیت ہوتی ہے یعنی خاندان میں لوگوں کی ٹھوڑی میں یہ ڈمپل موجود ہے تو امکان ہے کہ آنے والی نسل میں بھی یہ موجود ہوگا۔
یہ ڈمپل پیدائش سے قبل بن جاتا ہے اور ایسا اس وقت ہوتا ہے جب نیچے والے جبڑے کی دونوں سائیڈز ماں کے پیٹ میں بچے کی نشوونما کے دوران مکمل طور پر آپس میں مل نہیں پاتیں اس کے نتیجے میں بس ٹھوڑی میں یہ گڑھا بنتا ہے۔
پیدائش سے قبل جبڑے کا ایک حصہ دوسرے سے زیادہ بڑا ہوتا ہے اور جب دونوں ایک دوسرے سے ملنے کے عمل سے گزرتے ہیں تو ٹھوڑی پر ڈمپل نمایاں ہوجاتا ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ اس پیدائشی نشانی سے کوئی نقصان نہیں ہوتا تاہم جینیاتی طور پر یہ آنے والی نسلوں میں ضرور منتقل ہوجاتا ہے اس سے زیادہ کوئی اور اثر مرتب نہیں ہوتا۔
ایک تحقیق کے مطابق چہرے پر پڑنے والے ڈِمپل سے لوگوں کو اپنی مسکراہٹ پر توجہ حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے اور خوشی کا اظہار بھی آسان ہوجاتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ڈِمپل قدرتی ہوتے ہیں، انہیں کسی ٹیکنالوجی یا کسی اور طریقے سے چہرے پر نمودار نہیں کیا جاسکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News