شہد کی مکھیوں کے باراتیوں پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے کریالی میں گزشتہ شام باراتیوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا،جس کے بعد انہیں زمین پر بیٹھے اور مکھیوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مکھیوں کے کاٹنے میں دلہا دلہن سمیت تقریباً 150 سے زائد باراتی متاثر ہوئے، جس کے بعد باراتیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال سرائے عالمگیر منتقل کیا گیا۔
سرائے عالمگیر: ناکام عاشق نے دلہے اور باراتیوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ کروا دیا
حملہ اتنا شدید تھا کہ 150 سے زائد افراد شدیدزخمی ہو گئےAdvertisementاینج تے فیر اینج ای سئ pic.twitter.com/PUySrADOXq
— ملک اعجاز حجازی (@Ijazbhuttaa) November 8, 2022
اہل علاقہ کے مطابق بچے کے پتھر پھینکنے کی وجہ سے شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا۔
وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
