
بھارت کے اسکول کے ایک طالب علم نے چھٹی کی ایسی درخواست لکھی کہ پڑھنے والے ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔
بھارت کے ایک سرکاری افسر نے اس درخواست کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
کلوا نامی طالب علم جو کہ بنڈیل کھنڈ ریجن کا رہنے والا ہے، اس نے انتہائی ایمانداری کے ساتھ اپنی طبیعت کے بارے میں بتایا کہ اسے بخار ہے اور اس کی ناک بہہ رہی ہے۔
छुट्टी के लिए आवेदन पत्र! 😂😂 pic.twitter.com/RVgTX5pdM1
Advertisement— Arpit Verma IAS (@arpit_verma13) April 29, 2022
کلوا نے لکھا کہ آنے کو تو وہ اسکول آسکتا ہے لیکن اگر اسے دو چار دن کی چھٹی دے دی جائے تو اس سے کون سا اسکول بند ہوجائے گا۔
سوشل میڈیا پر اس درخواست کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور لوگ ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News