آج ہم آپکو بتائیں گے کہ مسافروں کی آمد کے وقت طیارے کے عملے کے ہاتھ پیچھے کیوں ہوتے ہیں۔
ہم میں سے بیشتر افراد نے جہاز کا سفر کیا ہوگا لیکن کیا آپ نے سفر کے دوران غور کیا ہے کہ طیارے کا عملہ ہمیشہ مسافروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو کمر کے پیچھے کیوں رکھتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ طیارے کے ٹیک آف سے قبل عملے کو پرواز میں سفر کرنے والے مسافروں کی گنتی کرنا ہوتی ہے تو اس کا ایک طریقہ تو پرواز میں مسافروں کی آمد ہے یا جب مسافر نشستوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہاز کی کھڑکی میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟ اہم راز جانیے
اس مقصد کے لیے طیارے کے عملے کے پاس ایک خصوصی کاﺅنٹر ہوتے ہیں۔
اور یہی وجہ ہے کہ ان کے ہاتھ کمر پر ہوتے ہیں کیونکہ وہ کاﺅنٹر کے ذریعے مسافروں کی گنتی کررہے ہوتے ہیں۔
ایسا کرتے ہوئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز نہ بنیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
