موجودہ دور میں کسی بھی عمارت کی بالائی منزل پر جانے کے لئے سیڑھیوں کے علاوہ دوسرے ذرائع بھی استعمال کئے جاتے ہیں ان میں لفٹ اور ایسکیلیٹر شامل ہیں۔
ایک طرف تو یہ کم وقت میں آپ کو مطلوبہ منزل تک لے جاتی ہے دوسری تھکن سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
لیکن آپ نے کبھی ایسکیلیٹرکو غور سے دیکھا ہے یہ کس طرح بنائی گئی اور اس کی سیڑھیوں پر عجیب سی لکیریں کیوں بنی ہوتی ہیں؟
آئیے ہم آپکو اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔
دنیا میں ہر جگہ ایسکیلیٹر پر اس طرح کی عجیب سی لکیریں موجود ہوتی ہیں اور اس کی وجہ سے سیڑھیاں بالکل مختلف نظر آتی ہیں۔
یہ کسی ڈیزائنر کا خیال نہیں تھا بلکہ اس بڑی ڈیوائس کا بہت اہم عنصر ہے۔
موسم خزاں اور سرما کے دوران ایسکیلیٹر کی سیڑھیوں پر بہت زیادہ پانی جمع ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں پھسلنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایسکلیٹرزمیں جوتے صاف کرنے والے برشزکی موجودگی کی اہم وجہ جان لیں
مسافروں کو انجری سے بچانے کے لیے ایسکیلیٹر کی سیڑھیوں پر یہ لکیریں موجود ہوتی ہیں، اس کے نتیجے میں مسافروں کے جوتے ایسکیلیٹر کی سیڑھیوں پر پھسلتے نہیں۔
اس ڈیزائن کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ جب لوگ ایسکیلیٹر پر سفر کرتے ہیں تو مختلف چیزیں جیسے استعمال شدہ ٹکٹ، ٹافیاں یا دیگر متحرک سیڑھیوں پر گرجاتی ہیں۔
اگر یہ سیڑھیاں ہموار ہوں تو یہ کچرا ایسکیلیٹر کے پلیٹ فارم کے نچلے یا اوپری حصے کے نیچے موجود کومپ پلیٹ میں پہنچ کر ڈیوائس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
مگر اس سیڑھیوں کے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے یہ کچرا ایسکیلیٹر کے باہر فرش پر پہنچ جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
