Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپتال کی کھدائی سے کیا برآمد ہوا ؟ دیکھنے والے دنگ رہ گئے

Now Reading:

اسپتال کی کھدائی سے کیا برآمد ہوا ؟ دیکھنے والے دنگ رہ گئے

بھارت کے ایک سرکاری اسپتال کی کھدائی کے دوران ایسی قدیم دریافت ہوئی جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کے شہر ممبئی کے ایک پرانے سرکاری اسپتال کے احاطے میں ایک قدیمی سرنگ کا انکشاف ہوا۔

بھارتی حکوم نے اس بات کی تصدیق کی کہ سر جے جے اسپتال کے احاطے میں برطانوی دور اقتدار میں تعمیر کی گئی 132 سال پرانی سرنگ دریافت ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال کی ڈین ڈاکٹر پلاوی ساپلے نے میڈیا کو بتایا کہ تقریباً 200 میٹر لمبی سرنگ کا سنگ بنیاد 1890 میں رکھا گیا ہوگا کیونکہ اس کی دیوار پر اس کی تاریخ بھی درج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز اسپتال کے ایک رہائشی میڈیکل آفیسر ارون راٹھوڈ معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ اس دوران ان کی نظر نرسنگ کالج کی دیوار کے قریب ایک سوراخ پر پڑی جس کو مزید کھودنے پر سرنگ دریافت ہوئی۔

Advertisement

ڈاکٹر پلاوی ساپلے نے بتایا کہ جس عمارت کے نیچے اینٹوں کی دیواروں والی سرنگ دریافت ہوئی ہے وہ ماضی میں ​​سر ڈی ایم پیٹ اسپتال برائے خواتین اور بچوں کا تھا، جسے مارچ 1892 میں بائیکلہ کے وسیع و عریض اسپتال کیمپس میں تعمیر گیا تھا۔

Advertisement

ڈاکٹر کے مطابق یہ عمارت فی الوقت ایک نرسنگ کالج میں تبدیل ہوگئی ہے، نیز چند برسوں قبل بھی اس عمارت میں ایک سرنگ کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن اسے تلاش کرنے کے لیے کوئی سرکاری ریکارڈ یا نقشہ موجود نہیں تھا۔

اسپتال کے حکام نے مزید تحقیقات کے لیے ممبئی کے کلکٹریٹ اور آثار قدیمہ کے محکموں کو تمام تفصیلات فراہم کر دی ہیں جس سے مزید معلومات حاصل ہونا متوقع ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ایک پارسی مخیر شخص سر جے جے کے قطعہ اراضی اور ان کی جانب سے کیے گئے عطیہ کے سببب مذکورہ اسپتال کی بنیاد 3 جنوری 1843 کو رکھی گئی تھی، اس سرنگ کی دریافت پر پتھر پر جس تاریخ کا اندارج ہے اس پر 1890 تحریر کیا گیا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سرنگ کی تعمیر بعد میں عمل میں آئی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر