Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیدائش کا مہینہ انسانی شخصیت پر کسطرح اثر انداز ہوتا ہے؟

Now Reading:

پیدائش کا مہینہ انسانی شخصیت پر کسطرح اثر انداز ہوتا ہے؟

آپ جس مہینے میں پیدا ہوئے ہیں، وہ مہینہ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے، آپ کے رہن سہن ، آپ کی گفتگو اور آپ کے مزاج کے بارے میں بتاتا ہے۔

جس طرح آپ کا اسٹار شخصیت کی عکاسی کرتا ہے،اسی طرح آپ کا پیدائش کا مہینہ بھی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بیان کرتا ہے۔

آپ کا پیدائش کا مہینہ آپ کے بارے میں کیا کہتا ہے، آئیے جانتے ہیں

آپکا پیدائشی مہینہ اور آپکی شخصیت میں چھپا راز

birthday

Advertisement

جنوری

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جنوری کا مہینہ سخت مزاج رکھنے والے افراد کا مہینہ ہے۔

جنوری میں پیدا ہونے والے افراد کو چڑچڑے پن، موسموں کے بدلنے سے متاثر ہونے کا عارضہ، ڈپریشن وغیرہ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

یہ مہینہ معروف اور انتہائی باصلاحیت افراد کا مہینہ بھی ہے۔

فروری

جنوری اور فروری میں پیدا ہونے والوں کے درمیان کافی کچھ ملتا جلتا ہے مگر فروری میں پیدا ہونے والے عام طور پر سیلیبرٹیز بننے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

Advertisement

فروری میں پیدا ہونے والے افراد کے لیے سب سے بڑا موسم بدلنے سے خود کو اس کے مطابق تیار نہ کرپانا اور جسمانی طور پر کم متحرک ہونا ہوتا ہے۔

مارچ

مارچ میں پیدا ہونے والے افراد عام طور پر زیادہ پرامید سوچ رکھتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ مثبت سوچ ان کی سب سے بڑی شخصی خاصیت ہوتی ہے۔

birthday

حالات جتنے بھی خراب ہوں وہ اندھیرے میں روشنی کی کرن دیکھ لیتے ہیں، تاہم اس مہینے کے لوگوں میں خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

اپریل

Advertisement

اپریل میں سالگرہ منانے والوں کو بھی دل کے مسائل کا سامنا زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ بھی کافی حیران کن ہے اور وہ یہ ہے اس مہینے میں جو بچے پیدا ہوتے ہیں، ان کی مائیں سردیوں میں سورج کی روشنی میں زیادہ گھوم نہیں پاتیں اور وٹامن ڈی کی کمی ان کے بچوں کو متاثر کرتی ہے۔

اس مہینے میں پیدا ہونے والے بھی بہت زیادہ پرامید ذہنیت رکھتے ہیں اور چڑچڑے پن کا زیادہ شکار نہیں ہوتے۔

مئی

اس مہینے کے افراد کو ڈپریشن کا خطرہ کسی اور مہینے کے افراد کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

جسمانی طور پر اس ماہ پیدا ہونے والے افراد بہت زیادہ صحت مند ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح مئی میں پیدا ہونے والے کسی بھی پیشے میں ہوں، ان کے اندر اسے کرنے کی قدرتی اہلیت ہوتی ہے۔

Advertisement

جون

اس مہینے میں پیدا ہونے والوں کا مزاج پل پل بدلتا ہے، ان کے جذبات بہت تیزی سے اوپر سے نیچے آتے ہیں اور پھر اوپر چلے جاتے ہیں، اس کے علاوہ یہ زیادہ مزاحمت کرنے والے افراد ہوتے ہیں۔

جولائی

اس مہینے میں پیدا ہونے والے کافی جذباتی ہوتے ہیں اور ان میں بائی پولر ڈس آرڈر کا خطرہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔

birthday

اسی طرح جولائی میں پیدا ہونے والے زندگی میں قائدانہ کردار ادا کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ سر جھکا کر زندگی کی چھوٹی چھوٹی چیزوں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

Advertisement

اگست

ایک تحقیق کے مطابق اگست میں پیدا ہونے والے ہوسکتا ہے کہ تعلیمی میدان میں زیادہ اچھے نہ ہو، مگر عملی زندگی میں وہ اپنے شعبے میں مہارت حاصل کرتے ہیں، زندگی کے بارے میں ان کا اپنا فلسفہ ہوتا ہے، جس پر وہ عمل کرتے ہیں۔

ستمبر

ستمبر میں سالگرہ منانے والے تعلیمی میدان میں عام طور پر کافی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں، وہ ذہنی طور پر انتہائی گہرائی میں جاکر سوچنے والے ہوتے ہیں اور زندگی کی چھوٹی تفصیلات کو بھی نوٹ کرتے ہیں۔

اکتوبر

اکتوبر میں پیدا ہونے والے افراد میں چڑچڑے پن کا امکان زیادہ ہوتا ہے جبکہ ان میں نظام تنفس کے امراض کا خطرہ بھی کافی زیادہ ہوتا ہے، اچھی بات یہ ہے کہ قائدانہ صلاحیتوں میں یہ عام طور پر سب سے اوپر ہوتے ہیں۔

Advertisement

نومبر

نومبر میں پیدا ہونے والے خوش باش مزاج رکھنے والے افراد ہوتے ہیں اور ان میں ڈپریشن کا خطرہ سب سے کم ہوتا ہے۔

تاہم مجموعی صحت کے لحاظ سے ان میں مختلف امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

دسمبر

اس مہینے کے لوگ جذباتی طور پر مضبوط اور جسمانی طور پر صحت مند ہوتے ہیں، تاہم انہیں نظام تنفس کے امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر