
ڈاکٹروں اور اہلِ خانہ کی تنبیہ کے باوجود اپنی آنکھوں کے سفید حصے پر رنگ کروانے والی خاتون اب مکمل طور پر اندھے پن کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
شمالی آئرلینڈ کی 32 سالہ انایا پیٹرسن نے ایک ماڈل سےمتاثر ہوکر اپنی آنکھوں کو رنگوانے کا ارادہ کیا تھا۔
انہوں نے ایک آنکھ کو آسمانی اور دوسری کو گلابی رنگ میں رنگوایا اور اس کے تین ہفتے بعد آنکھوں میں سوجن اور بینائی متاثر ہونے لگی۔
یہاں تک کہ وہ مکمل طور پر اندھی ہوسکتی ہیں کیونکہ اب وہ چند فٹ کے فاصلے سے بھی چہرے کے خدوخال پہچان نہیں سکتیں۔
اس سے قبل بھی وہ اپنے جسم میں بہت سے ٹیٹو گدوا چکی ہیں اور زبان کی نوک کاٹ کر دوشاخہ بنا چکی ہیں۔ آخری مرتبہ انہوں ںے آنکھوں کو رنگین کروایا جس پر انہیں افسوس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News