Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھدائی کے دوران لاکھوں مالیت کے سونے کے سکے برآمد

Now Reading:

کھدائی کے دوران لاکھوں مالیت کے سونے کے سکے برآمد

بھارتی ریاست اندھرا پردیش کے اڈوادالا پالم گاؤں میں کھیت میں بورویل کی پائپ لائن کھودتے ہوئے ایک مٹی کے برتن میں سونے کے تقریباً 18 سکے برآمد ہوئے۔

یہ کھیت منڈل کے اڈوادالا پالم گاؤں میں مانوکونڈا ستیہ نارائنا کا تھا، مٹی کے برتن میں سونے کے 17 سکے ملے جس کے بعد میں ایک اور سکہ برآمد ہوا۔

فارم کے مالک نے تحصیلدار کو اطلاع دی جنہوں نے فارم پہنچ کر تفصیلات اکٹھی کیں۔

گاؤں والوں کی موجودگی میں کھیت کے مالک کا بیان لیا گیا اور مٹی کے برتن سمیت سونے کے سکے ضبط کر لیے گئے۔

کویالا گوڈیم کے تحصیلدار پی ناگمانی نے بتایا کہ ستیہ نارائنا کے پام آئل فارم میں سونے کے 61 گرام وزنی کل 18 سکے ملے ہیں۔ اس نے ہمیں اطلاع دی اور ہم کھیت میں چلے گئے اور سونے کے سکوں کے بارے میں دریافت کیا اور ہم نے سکے جمع کر لیے۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ سونے کے سکوں کو دفتر میں ضلع کلکٹر کے حوالے کر کے خزانے میں جمع کرایا جائے گا تاہم ہم نے اس واقعہ کے بارے میں محکمہ آثار قدیمہ کو آگاہ کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر