Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھوڑے کی طرح کرتب دکھانے والا انوکھا بیل

Now Reading:

گھوڑے کی طرح کرتب دکھانے والا انوکھا بیل

ایسٹن ایک بیل ہے جو خود کو گھوڑا سمجھتا ہے، یہ اپنی مالکن کو آرام سے پشت پر بٹھاکر چلتا ہے، رکاوٹی بانسوں کو عبورکرتا ہے اور گھوڑے کی نقل اتارتا ہے۔

فرانس کے ایک پرسکون دیہات میں ایسٹن ہر صبح اپنی مالکن سیبن رواس کو سوار کرکے اسے گاؤں کی سیر پر لے جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ علاقے کے تمام افراد اسے بہت پسند کرتے ہیں۔

اس کے مداحوں کی تعداد دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے کیونکہ یوٹیوب پر اس بیل کے سبسکرائبر کی تعداد 90 ہزار اور ٹک ٹاک پر 62 ہزار مداح ہیں جبکہ فیس بک بر بھی اتنے لوگ اسے فالو کرتے ہیں۔

سیبن نے ایک گھوڑا پال رکھا تھا جو مقابلوں میں بھی حصہ لیتا تھا لیکن وہ جلد ہی موت کا شکار ہوگیا۔ اس کے بعد ان کی گھوڑوں میں دلچسپی کم ہوگئی جبکہ وہ دیگر مویشیوں کو پالنے میں دلچسپی لینے لگیں۔ وہ لکمسبرگ میں تھیں تو جانوروں کے فارم میں گئیں تاکہ کسی مویشی کو پال سکیں۔

Advertisement

وہاں انہوں نے ایک گائے اور اس کے نر بچے کو خرید لیا اور اسے پالنا شروع کیا۔

تاہم اس پر سواری کی کوشش کی تو نوجوان بیل نے ہاتھ نہ رکھنے دیا اور تین ماہ میں 38 مرتبہ اسے گرایا۔ اس کےبعد وہ گویا خاتون کا دوست بن گیا اور روزانہ گھوڑے کی طرح انہیں اپنی پشت پر بٹھاکر سیر کرتا ہے۔

اتنے وزن کے باوجود وہ گھوڑے کی طرح جست بھرسکتا ہے اور عین اسی طرح کرتب دکھاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر