بھارت کے شہرناگپور میں وردھا روڈ پر 3.14 کلومیٹر طویل ڈبل ڈیکر وایاڈکٹ میٹرو بناکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی ہے۔
مہاراشٹر میٹرو کے ایم ڈی برجیش ڈکشٹ نے ناگپور کے میٹرو بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے جج اور فیصلہ کنندہ رشی ناتھ سے اس کامیابی کے لیے سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈکشٹ نے کہا کہ وردھا روڈ پر پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانا ایک بڑا چیلنج تھا۔ یہ تین درجے کے ڈھانچے کا حصہ ہے، جس کے اوپر میٹرو ریل، درمیان میں ہائی وے فلائی اوور اور زمینی سطح پر موجودہ سڑک ہے۔
روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے بھی میٹرو ریل کو باوقار مقام حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
AdvertisementAnother feather in the cap !
Heartiest Congratulations to Team NHAI and Maha Metro on achieving the Guinness Book of World Record in Nagpur by constructing longest Double Decker Viaduct (3.14 KM) with Highway Flyover & Metro Rail Supported on single column. #GatiShakti @GWR pic.twitter.com/G2D26c7EKn
— Nitin Gadkari (@nitin_gadkari) December 4, 2022
رپورٹ کے مطابق، 3.14 کلومیٹر کا ڈبل ڈیکر وایاڈکٹ دنیا کے کسی بھی میٹرو ریل سسٹم میں اس طرح کا سب سے طویل ڈھانچہ ہے اور اس کے تین اسٹیشن ہیں۔
مہا میٹرو نے اس سے پہلے ایشیا اور انڈیا بک آف ریکارڈز میں نہ صرف سب سے طویل ڈبل ڈیکر وایاڈکٹ کے لیے، بلکہ ڈبل ڈیکر وایاڈکٹ پر بنائے گئے زیادہ سے زیادہ میٹرو اسٹیشنوں کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
