Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کی طویل ترین ڈبل ڈیکر میٹرو بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

Now Reading:

دنیا کی طویل ترین ڈبل ڈیکر میٹرو بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم

بھارت کے شہرناگپور میں وردھا روڈ پر 3.14 کلومیٹر طویل ڈبل ڈیکر وایاڈکٹ میٹرو بناکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی ہے۔

مہاراشٹر میٹرو کے ایم ڈی برجیش ڈکشٹ نے ناگپور کے میٹرو بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے جج اور فیصلہ کنندہ رشی ناتھ سے اس کامیابی کے لیے سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈکشٹ نے کہا کہ وردھا روڈ پر پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانا ایک بڑا چیلنج تھا۔ یہ تین درجے کے ڈھانچے کا حصہ ہے، جس کے اوپر میٹرو ریل، درمیان میں ہائی وے فلائی اوور اور زمینی سطح پر موجودہ سڑک ہے۔

روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے بھی میٹرو ریل کو باوقار مقام حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

رپورٹ کے مطابق، 3.14 کلومیٹر کا ڈبل ​​ڈیکر وایاڈکٹ دنیا کے کسی بھی میٹرو ریل سسٹم میں اس طرح کا سب سے طویل ڈھانچہ ہے اور اس کے تین اسٹیشن ہیں۔

مہا میٹرو نے اس سے پہلے ایشیا اور انڈیا بک آف ریکارڈز میں نہ صرف سب سے طویل ڈبل ڈیکر وایاڈکٹ کے لیے، بلکہ ڈبل ڈیکر وایاڈکٹ پر بنائے گئے زیادہ سے زیادہ میٹرو اسٹیشنوں کا بھی ریکارڈ قائم کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر