Advertisement
Advertisement
Advertisement

پانی سے پلاسٹک کے مائیکرو ذرات کیسے نکالیں؟ پاکستانی سائنسدان نے طریقہ دریافت کرلیا

Now Reading:

پانی سے پلاسٹک کے مائیکرو ذرات کیسے نکالیں؟ پاکستانی سائنسدان نے طریقہ دریافت کرلیا

پہلے مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کو پانی سے علیحدہ کرنا ممکن نہ تھا اور پانی میں پلاسٹک کے ذرات کی وجہ سے آبی حیات کے ساتھ ساتھ انسانوں کی صحت پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے لیکن آسٹریلیا میں زیر تعلیم پاکستانی سائنسدان محمد حارث نے اس مشکل کا حل نکال لیا ہے۔

محمد حارث نے ایک ایسا جادوئی پاؤڈر تیار کیا ہے جو پانی سے مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کو کسی مقناطیس کی طرح اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستانی سائنسدان کی دریافت کو امریکا سمیت مغربی دنیا میں بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حارث کا کہنا تھا کہ اس کی مثال آپ اس طرح سے لے لیں کہ ایک کار پارکنگ ہے جس میں مختلف منزلیں ہیں جس کے درمیان میں آپ مختلف پلرز کھڑے کر دیتے ہیں، اسی طرح کا اسٹرکچر ہمارے مٹیریل کا بھی ہے جس کی وجہ سے زیادہ پانی بیچ میں سے گزر سکتا ہے اور زیادہ مائیکرو پلاسٹک کے ذرات اس مقناطیسی پاؤڈر کے ساتھ لگ سکتے ہیں۔

مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کو پانی سے علیحدہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے پاؤڈر کے صحت پر منفی اثرات سے متعلق سوال پر محمد حارث نے بتایا کہ یہ زیتون کے تیل کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے اور اس میں آئرن کے پارٹیکلز بھی استعمال کیے گئے ہیں، یہ ایک قسم کا نقصان نہ پہنچانے والا پاؤڈر ہے، ہم نے اپنی لیبارٹری میں اس کا تجربہ کیا ہے جو بالکل بھی نقصاندہ نہیں ہے۔

Advertisement

محمد حارث کا کہنا تھا ابھی تو ہم نے صرف تجرباتی طور پر یہ ثابت کیا ہے کہ کس طرح سے پانی سے مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کو کامیابی کے ساتھ علیحدہ کیا جا سکتا ہے لیکن ہمارا منصوبہ ہے کہ ہم اس چیز کو آگے لیکر چلیں اور انڈسٹریز کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر کام کریں۔

انہوں نے بتایا کہ جب یہ خبر آسٹریلیا میں بریک ہوئی تو وہاں کے بڑے میڈیا ہاؤس نے ہمارا انٹرویو لیا اور اس تجرے کو دنیا کے 400 سے زائد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شائع کیا جا چکا ہے اور اسے مختلف زبانوں میں ترجمہ کر کے بھی شائع کیا گیا ہے۔

محمد حارث نے بتایا کہ اس وقت دنیا میں اس طرح کا جتنا بھی کام ہو رہا ہے وہ بہت ہی کم ہے، جو تھوڑا بہت دستیاب ہے وہ بھی غیر محفوظ اور بہت مہنگا ہے یا مکمل طور پر مائیکرو پلاسٹک کو صاف نہیں کرتا، اس لحاظ سے ہمارا مٹیریل ہر طرح سے بہتر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر