Advertisement
Advertisement
Advertisement

دودھ سے نہانے اور سونے کی ’چوسنی‘ استعمال کرنے والا بچہ

Now Reading:

دودھ سے نہانے اور سونے کی ’چوسنی‘ استعمال کرنے والا بچہ

برطانیہ کے شہر ایڈنبرا میں ایک بچہ اس وقت پرتعیش زندگی گزاررہا ہے جو ماں کی جانب سے دی گئی سونے کی چُوسنی استعمال کرتا ہے، گوشی اور دیگر برانڈ کے کپڑے پہنتا ہے جبکہ اس کی والدہ اسے دودھ اور شہد میں نہلاتی ہیں۔

اس بچے کا نام جریم اکرم ہے جس کی والدہ ’قیصے اکرم‘ جو اس سال کرسمس پر انہیں 100 مختلف تحفے دینے کا ارادہ رکھتی ہیں جن میں سے کئی تحفے جریم کو دیئے جاچکے ہیں۔

قیصے کے مطابق وہ اپنے بچے کو ایک شاندار زندگی دینا چاہتی ہیں خواہ اس کی کتنی ہی قیمت ادا کیوں نہ کرنی پڑے، تاہم ناقدین نے ان کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔

چند ماہ قبل انہوں نے بچے کے لیے ڈیزائنر سے چُوسنی بنوائی جو ٹھوس سونے پر مشتمل تھی اور ایک ہزار پونڈ سے زائد کی لاگت آئی تھی۔

Advertisement

حیرت انگیز طور پر یہ بچہ پہلے دودھ اور شہد سے نہاتا ہے اور اس کے بعد اس کی ماں پانی سے نہلا کر تیار کرتی ہے۔

بچے کی 33 سالہ والدہ نے اس کے لیے  پوری دنیا کی نعمتوں کا ڈھیر لگادیا ہے اور اس سال کرسمس پر 2500 برطانوی پاؤنڈ کے تحفے جریم کو دیں گی جن کی آمد شروع ہوگئی ہے اور ایک ہی دن سارے تحفے کھولے جائیں گے۔

اس سال جریم اپنے والدین کے ساتھ کینری جزائر کی سیر کرے گا اور لگژری ٹرین میں طویل فاصلہ بھی طے کرے گا۔

اس سال گھر میں کرسمس کا قیمتی سات فٹ طویل درخت بھی لگایا جائے گا۔

حال ہی میں بچے کےلیے بربری کے قیمتی ٹریک سوٹ خریدے گئے ہیں جن کی قیمت سینکڑوں پاؤنڈ میں ادا کی گئی ہے۔

Advertisement

اس کے دیگر قیمتی کھلونوں میں سونے کی کلائی زنجیر، روبوٹ بلی اور ڈائنوسار بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر