Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا کی تاریخ پر مبنی سب سے بڑی پینٹنگ نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

Now Reading:

فیفا کی تاریخ پر مبنی سب سے بڑی پینٹنگ نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

فیفا فٹ بال شائقین کیلئے قطر یونیورسٹی میں دنیا کی سب سے بڑی کینوس آرٹ پینٹنگ پیش کر دی گئی۔

کینوس پینٹنگ کو گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کیلئے قطر یونیورسٹی میں  تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مصور عماد صالحی، وزیر ثقافت شیخ عبدالرحمن بن حمد الثانی اور قطر نیشنل لائبریری کے صدر حماد بن عبدالعزیز الکواری  نے شرکت کی۔

گینز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندہ  شیڈی گاڈ نے ریکارڈ کا فیصلہ کیا، کینوس آرٹ بنانے میں پانچ  ماہ کا وقت لگا جس میں عربی ثقافت کے ساتھ دوسری تہذیب اور ثقافتوں کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

Advertisement

کینوس پینٹنگ  کا پچھلا ریکارڈ 1,595.76 مربع میٹر تھا جو 2020 میں ساشا جعفری نے قائم کیا تھا جبکہ اس کینوس کی پیمائش 9,652 مربع میٹر ہے جو کہ سب سے بڑی کینوس پینٹنگ کا نیا عالمی ریکارڈ بھی ہے اور اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی نژاد عماد صالحی نے کہا کہ مجھے پینٹنگ مکمل کرنے میں پانچ ماہ سے زیادہ کا وقت لگا جبکہ 3,000 لیٹر پینٹ اور 150 برش استعمال کیے۔

انہوں نے کہا کہ میں دن میں 14 سے 18 گھنٹے کام کرتا تھا۔ یہ سارا خیال گیند کی کہانی سے شروع ہوا جو ورلڈ کپ فٹبال کی تاریخ بیان کرتی ہے۔

Advertisement

کینوس پینٹنگ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ سے ہم آہنگ ہے جس میں  عربی ثقافت کے ساتھ دوسری ثقافتوں کے ساتھ ملایا گیا ہے پینٹنگ میں فٹ بال کی تاریخ دیکھی جا سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر