اکثر ہمیں سوشل میڈیا پر عجیب و غریب اور حیرت انگیز ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد ہمیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا، آج ایسی ہی ایک ویڈیو ہم آپ کے لیے لائے ہیں جسے دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کسی کھیت میں موجود ہے جہاں وہ درخت کے ایک تنے کو چھری کی مدد سے کاٹتا ہے اور مسلسل تنے کی تین تہوں کو کاٹتا ہے۔
جب وہ شخص تنے کی تیسری تہ کاٹتا ہے تو دیکھا جاسکتا ہے کہ تنے کے اندر سے دو انڈے پرآمد ہوتے ہیں جن میں سے ایک کو وہ شخص توڑ کر دکھاتا ہے تو نظر آتا ہے کہ انڈہ بلکل اصل ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کسی نے کہا کہ انڈوں کو پہلے سے ہی اوپر سے تنے میں رکھا گیا تھا تو کسی نے کہا کہ آج مجھے اس سوال کا جواب مل گیا کہ ’انڈہ پہلے آیا کہ مرغی؟‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
