Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال میں ایک بار رات کے وقت کھلنے والا پھول

Now Reading:

سال میں ایک بار رات کے وقت کھلنے والا پھول

فطرت کے حسین نظام میں ایک پھول ایسا بھی ہے جو بظاہر کانٹےدار کیکٹس کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے لیکن اپنے دیدہ زیب حسن کی بنا پر پسند کیا جاتا ہے۔

یہ پھول سال میں ایک مرتبہ صرف رات کو ہی کِھلتا ہے اور خوشبو بکھیرتا ہے اور اسی بنا پر اسے ملکہ شب (کوئن آف دی نائٹ) کہا جاتا ہے۔

کوئن آف دی نائٹ کا حیاتیاتی نام ایپی فائلم آکسی پیٹالم ہے جس سےبڑے سفید پھول برآمد ہوتے ہیں۔

پھول کی پنکھڑیاں ایسی لگتی ہیں کہ گویا اس پر کسی نے موم پھیردیا ہے لیکن یہ پھول رات کو صرف چند گھنٹوں کےلیے ہی اپنی بہار دکھاتا ہے۔ سورج طلوع ہونے پر یہ دوبارہ بند ہوجاتا ہے اس طرح دنیا بھر کے لوگ اس نایاب منظر کے منتظر رہتے ہیں۔

ملکہ شب نامی پھول میکسکو کے جنگلات اور وسطی امریکہ میں پایا جاتا ہے۔ پھول کھلنے کے عمل کو دیکھنے والے خود کو خوش نصیب تصور کرتےہیں۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ موسمِ بہار یا گرما میں کسی بھی رات کو یہ اپنا نظارہ کرواتا ہے اور لوگ اس کے منتظر رہتے ہیں۔

Advertisement

جن افراد نےپھول کِھلنے کے بعد اس کی خوشبو سونگھی ہے انہوں نے اسے دنیا کا سب سے مہکتا پھول قرار دیا ہے۔ پھول کِھلتے وقت قدرے سفید ہوجاتا ہے اور اس کی خوشبو مدتوں یاد رہتی ہے۔

اسی پھول کی ایک اور قسم آرکڈ کیکٹس بھی ہے جو روزانہ رات کے وقت ہی کھلتا ہےکیونکہ چمکادڑیں اس سے زردانے لے کر دوسرے پودے تک پولی نیشن کا عمل انجام دیتی ہیں، تاہم ملکہ شب سال میں ایک وقت ہی کھلتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر