قطر میں جاری عالمی فٹبال مقابلے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں بہترین ٹیموں اور مایہ ناز کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ آوارہ بلیاں بھی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
قطر میں آوارہ بلیاں فٹبال کے عالمی مقابلے فیفا ورلڈکپ 2022 کی نیوز کانفرنسوں، تربیتی سیشنز اور مختلف جگہوں پر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نظر آرہی ہیں۔
قطر کی آوارہ بلیاں اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی جب ایک آوارہ بلی دوحہ کے حماد اسٹیڈیم میں ہورہی برازیلین اسٹار وینیکس کی پریس کانفرنس کے دوران چھلانگ لگاکر ٹیبل پر آبیٹھی۔
یہ ایسی بلیاں ہیں جو باہر پھرتی رہتی ہیں، فرانسیسی فٹبالر رینڈال کولوموئی کا کہنا ہے کہ جب ہم باہر کھانا کھارہے ہوتے ہیں تو یہ بلیاں ہمارے ارد گرد گھوم رہی ہوتی ہیں اور عثمان دمبیلے ان سے بہت ڈرتے ہیں۔

رینڈال کولوموئی نے پریس کانفرنس کے دوران قہقہہ لگاتے ہوئے بتایا کہ عثمان دمبیلے کے بلیوں سے ڈرنے پر سب کو بہت ہنسی آتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
