Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرد گھریلو کام کیوں نہیں کرتے؟ جانیے

Now Reading:

مرد گھریلو کام کیوں نہیں کرتے؟ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ مرد حضرات گھریلو کام کیوں نہیں کرتے۔

ایک تحقیق کے مطابق مردوں اور خواتین کی تربیت کے باعث ان کا دماغ بچپن سے ہی مختلف انداز سے کام کرنے لگتا ہے یعنی خواتین گھر کے زیادہ تر کام اس لیے کرتی ہیں کیونکہ مردوں کو کچرا یا دیگر کام ‘نظر’ ہی نہیں آتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ مردوں کو بھی کچن میں گندے برتنوں کا ڈھیر نظر آتا ہے مگر خواتین اس ڈھیر کو کرنے والے کام کے طور پر دیکھتی ہیں اور ان کے اندر صفائی کی خواہش بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

خواتین کے اندر ہر جگہ کو صاف رکھنے کی ایک وجدانی خواہش موجود ہوتی ہے جبکہ مردوں کو کمرے میں کپڑوں کا ڈھیر نظر آئے تو بھی ان کے اندر جگہ کو ٹھیک کرنے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی۔

ماہرین نے بتایا کہ متعدد گھریلو کاموں کو خواتین اپنا ذمہ سمجھتی ہیں اور مردوں کا ردِ عمل بالکل مختلف ہوتا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اس خیال کی حمایت سائنس نے بھی کی ہے اور دماغی سائنس سے ثابت ہوا ہے کہ انسانی نظریہ یا ردِ عمل ہی ہمیں جسمانی سرگرمی کے لیے تیار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس خیال کا اطلاق گھر پر کیا جائے تو مردوں کے کام نہ کرنے کی وضاحت ہوسکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بچپن میں جس طرح بچوں کی پرورش کی جاتی ہے اور صفائی یا دیگر گھریلو کاموں کو لڑکیوں کی ذمہ داری سمجھا جاتا ہے اسی وجہ سے جوانی میں مرد اور خواتین گھریلو کاموں کو مختلف نظر سے دیکھتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اگرچہ مرد گھریلو کاموں کو خواتین کی طرح نہیں دیکھتے مگر وہ ان کو کرنے کی صلاحیت ضرور رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر