والدین کے لیے، اپنے بچے کی پہلی ویکسینیشن دیکھنا ہمیشہ خوشگوار نہیں ہوتا، اگرچہ ویکسین ان کی طویل مدتی صحت کے لیے ضروری ہیں، کوئی بھی والدین اپنے بچے کو تکلیف میں نہیں دیکھنا چاہتا۔
دوسری طرف، کچھ ڈاکٹر بچے اور والدین دونوں کے لیے چیزوں کو آسان بنا سکتے ہیں۔
ایک ماہر اطفال کا ویکسین سے پہلے بچے کو بہلانے اور پرسکون کرنے کا غیر روایتی طریقہ انسٹاگرام پر وائرل ہو رہا ہے جس نے بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔
بھارت کے شہر بنگلورو میں گڈ ول چلڈرن کلینک کے کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن ڈاکٹر سید مجاہد حسین نے وائرل ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔
کلپ میں، ایک بچہ ڈاکٹر کے کلینک میں بیڈ پر لیٹے ہوئے نظر آرہا ہے جب کہ ڈاکٹر بچے کی توجہ ہٹانے کے لیے دل لگی آوازیں اور اشارے کرتا ہے۔
بچہ بعد میں آرام دہ ہو جاتا ہے اور خود سے لطف اندوز ہونے لگتا ہے اور ڈاکٹر چند لمحوں میں بچے کو ٹیکا لگاتا ہے۔
اور جیسے ہی بچہ رونے لگتا ہے تو ڈاکٹر کھلونوں سے بچے کا دل بہلاتا ہے جس سے بچہ اپنا درد بھول جاتا ہے۔.
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ڈاکٹر کی خوب تعریفیں کی گئییں۔
ایک انسٹاگرام صارف نے ڈاکٹر کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “میں یہ اپنے چچا کے بچوں کو دکھا رہا ہوں جو ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں اور وہ بہت متاثر اور متوجہ بھی تھے اور ان میں سے ایک آپ کی طرح بننا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News