Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپائیڈرمین کی بچوں کے اسپتال میں انٹری

Now Reading:

اسپائیڈرمین کی بچوں کے اسپتال میں انٹری

اسپائیڈر مین کے لباس میں ملبوس ایک شخص نے اسپتال میں انٹری لے لی۔

اسپائیڈر مین ہمیشہ سے بچوں اور نوعمر لڑکوں کے لیے بہترین سپر ہیرو رہا ہے، چھوٹے بچے خاص طور پر اسپائیڈر مین کو پسند کرتے ہیں اور اس کی طرح بننا اور اس سے ملنا چاہتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اسپتال میں اسپائیڈرمین کا ایک ننھا فرینڈ موجود ہے جس سے ملنے اسپائیڈرمین خود ہی پہنچ گیا ہے۔

چھوٹے بچے نے جب اپنے پسندیدہ سپر ہیرو کو  دیکھا تو وہ حیران رہ گیا جب کہ بچے کی خوشی قابلِ دید تھی۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص جو اسپائیڈرمین کے لباس میں ملبوس ہے وہ بچے سے ملنے اسپتال آتا جسے دیکھ کر ننھا بچہ بہت خوش ہوتا یہ ہی نہیں بلکہ وہ اس کے ساتھ پورے اسپتال میں بھی گھومتا۔

ویڈیو  میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال کو اسپائیڈرمین کی تصاویروں سے سجایا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہ ونے والی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

 ایک صارف نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے  لکھا کہ بچوں کا ماننا ہے کہ ہیرو سب کو بچاتا ہے اور اچھائی برائی کو شکست دیتی ہے، یہ ویڈیو معصوم اور پیاری تھی۔

ایک اور نے لکھا کہ سپر ہیروز پر یقین کرنا نہ چھوڑیں وہ ہمارے ارد گرد ہیں۔

واضح رہے کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ اسپائیڈرمین نے تو اس بچے کا دن بنادیا بہت خوبصورت ویڈیو ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر