Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاج محل جیسے تاریخی مقام کو 374 سال بعد بجلی کا بل بھجوادیا!

Now Reading:

تاج محل جیسے تاریخی مقام کو 374 سال بعد بجلی کا بل بھجوادیا!

یوٹیلٹی بلوں سے پریشان صارفیں جان لیں کہ اب تاریخ عمارتوں کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

بھارت شہر آگرہ کی پہچان ’تاج محل‘ کوحال ہی میں پراپرٹی ٹیکس کے ساتھ ساتھ بجلی کا بل بھی بھجوا دیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق مغل دورکی اس یادگار کی تعمیر کے 374 سال میں پہلی بارہوا ہے کہ تاج محل کو بجلی اور پراپرٹی ٹیکس کا بل بھجوایا گیا ہو۔

تاریخی عمارت کو پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ 40 لاکھ اور پانی کے بل کی مد میں بھی تقریباً ایک کروڑروپے ادا کرنے کا کہا گیا۔

تاہم آرکیالوجی سروے آف انڈیا نے بل موصول ہونے کے بعد وضاحت کی ہے کہ ایسا غلطی سے ہوا۔

Advertisement

تاج محل ہی نہیں، اترپردیش حکومت کی جانب سے آگرہ کے قلعے کو بھی 5 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

آرکیالوجی سروے آف انڈیا کے افسر ڈاکٹرراج کمار پٹیل کے مطابق تاج محل کو 2 اور آگرہ کے قلعے کو ایک نوٹس بجھوایا گیا ہے تاہم ایسا غلطی سے ہوا کیونکہ تاریخی عمارتوں پرٹیکس لاگو نہیں ہوتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں پانی کے بل کے نوٹس بھی نہیں بھیجے گئے کیونکہ تاریخی عمارتوں میں پانی کے کنکشن ہی نہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ نے آگرہ قلعے کو نوٹس بھیجا تھا اور متعلقہ حکومت کو جواب میں بتایا گیا تھا کہ قانون میں تاریخی عمارتوں کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔

ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ نوٹس تاج محل کے لیے نہیں تھے، ایک عہدیدار کے مطابق نوٹس ٹکٹ گھر اور تاج محل کے مشرقی گیٹ کے قریب واقع رہائشی سیکٹر کیلئے تھے۔

عالمی ثقافتی ورثے میں شمارکیا جانے والا تاریخی تاج محل مغل بادشاہ شاہجہان نے اپنی اہلیہ ممتازمحل کی یاد میں 1631 سے 1648 کے درمیان تعمیر کرایا تھا اور یہ بھارت میں سیاحت کے ذریعے کمائی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

Advertisement

دوسری جانب یونیسکو کے ثقافتی ورثے میں شامل آگرہ کا قلعہ مغل بادشاہ اکبرنےتعمیر کروایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تاریخی عمارتوں کونوٹس بھجوائے جانے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر