
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ 5 بچوں کا والد اختر لاوا حقیقت میں کون ہے اور یہ کیوں اتنا وائرل ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ہی نعرہ کافی مقبول ہے، لاہور دا پاوا، اختر لاوا۔
حال ہی میں یہ نعرہ لگانے والے 64 سالہ اختر نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں اللہ کے بندوں کی خدمت کرتا ہوں، بچوں سے پیار کرتا ہوں، یہی میرا کاروبار اور میری زندگی ہے، میرا پروردگار مجھے عزت دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں لاہور دا پاوا کرتا ہوں تو مجھ میں کرنٹ آ جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جتنی غریب کی مدد کرتا ہوں، اتنی ہی مجھے عزت ملتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میرے بہت سارے گھر ہیں جو کہ میں نے کرائے پر دیے ہوئے ہیں جبکہ ایک بلڈوزر لیا ہوا ہے جو کہ کام کر رہا ہے، یہی میرا کام ہے۔
اختر نے کہا کہ میرے 5 بچے ہیں اور سب کو اس بات کا علم ہے کہ ان کا والد اتنا فعال اور ایکٹو انسان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کو اعتراض تھا کہ یہ آپ کی عمر نہیں ہے لیکن میں نے اپنے خوش دل اور باکمال انداز سے سب کے دل جیت لیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے بچوں کی استانیاں بھی میری ٹک ٹاک ویڈیوز کو بے حد پسند کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ اختر لاوا مسلم لیگ ن کی طرف سے کانسلر بھی رہ چکے ہیں جبکہ سیاسی طور پر مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News