Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیون ساتھی کی موت کا غم بطخ سے بھی نا سہا جاسکا!

Now Reading:

جیون ساتھی کی موت کا غم بطخ سے بھی نا سہا جاسکا!

برطانیہ کے ایک قصبے میں جھیل کنارے رہنے والا بطخوں کے جوڑے کے دونوں اراکین صرف سات دن کے وقفے سے فوت ہوگئے۔

نر کے مرنے کے بعد مادہ شدید ڈپریشن کی شکار تھی اور اس نے کھانا بھی چھوڑ دیا تھا۔

ہینسل اور گریٹل نامی بطخوں کے اس جوڑے نے اپنی باہمی محبت کی بنا پر غیرمعمولی شہرت حاصل کی تھی اور لوگ بھی انہیں پہچاننے لگے تھے۔

خوبصورت پرندوں کا یہ جوڑا برطانیہ کے چھوٹے سے نیم دیہی علاقے، کلیتھورپس کی ایک جھیل کے کنارے رہ رہا تھا۔

لگ بھگ ایک ہفتے قبل نر بطخ ہینسل منجمند جھیل میں پھنس گیا تھا اور اس کے ساتھ ہی گریٹل بطخ بھی تھی۔ جیسے ہی کلیتھورپس وائلڈ لائف ریسکیو کو اس کی اطلاع ہوئی تو وہ کشتی لے کر اس مقام تک دوڑے اور دونوں پرندوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن اس وقت تک نر مرچکا تھا۔ عملے نے مشکل سے گریٹل کو بچایا۔

Advertisement

ڈاکٹروں کے مطابق 13 دسمبر کو یہ واقعہ پیش آیا جبکہ گریٹل کا نچلا دھڑ بھی برف میں جم چکا تھا لیکن ڈاکٹروں نے چھ برس کے اس پرندے کو بچالیا۔

تاہم اپنے ساتھی کے بچھڑنے کے بعد گریٹل سست ہوگئی، وہ خاموش رہنے لگی اور مشکل سے کچھ کھاتی تھی اورپھر اس نے بھی دم توڑدیا۔

وائلڈ لائف انتظامیہ کے مطابق ان چھ دنوں میں گریٹل کی مایوسی اور کیفیت خراب سے خراب تر ہوتی چلی گئی کیونکہ دونوں ایک دوسرے سے جڑے تھے اور یوں وہ ہمت ہار کر موت کا شکار ہوگئی۔

اس طرح اس پریمی پرندوں کے مرنے پر ہزاروں افراد نے اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر