
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کونسی غذائیں مائیکروویو اوون میں نہیں رکھنی چاہیئے۔
آج کے دور میں باورچی خانہ کا تصور مائیکروویو کے بغیر ممکن نہیں، یہ مشین اب ہر گھر کی ضرورت بن گئی ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کن غذاؤں کو مائیکروویو اوون میں نہیں رکھنا چاہیئے؟ بیشر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوگا تو آئیے اس خبر میں آج ہم آپکو بتاتے ہیں۔
آلو
آلوؤں کو دوبارہ گرم کرنا بھی صحت کے لیے مضر ہے کیونکہ اس عمل سے آلوؤں میں ’سی۔ بوٹولینم‘ نامی بیکٹیریا کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔
چکن (مرغ) کا بچا ہوا سالن بھی ان غذاؤں میں سے ہے جنہیں بار بار گرم کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
بہتر طریقہ یہی ہے کہ رات کے بچے ہوئے چکن کو اگر استعمال کرنا ہے تو اسے ہلکی آنچ اور درمیانے درجۂ حرارت پر آہستہ آہستہ گرم کریں تاکہ اس میں موجود تمام بیکٹیریا مر جائیں۔
اگر چکن کو جلدی گرم کرنے کے لیے مائیکرو ویو اوون میں رکھا جائے تو اس میں موجود پروٹین زہریلے مادے میں تبدیل ہونے لگتی ہے۔
ایسی غذا کھانے سے معدے میں گیس پیدا ہوتی ہے یا پھر معدہ خراب ہو جاتا ہے۔
چاول
چاول کے بارے میں بھی ماہرین کی یہی رائے ہے کہ انہیں بار بار گرم نہیں کرنا چاہیے۔
اگر آپ کو لازمی طور پر یہ چاول کھانے ہیں تو ایسا نہ کریں کہ فریج سے نکال کر فوراً انہیں مائیکرو ویو اوون میں ڈال دیں۔
یہ عمل بعض اوقات بیکٹیریا کی افزائش کا سبب بن جاتا ہے۔
بہتر طریقہ یہ ہے کہ چاول کو فریج سے نکال کر باہر رکھ دیں اور جب وہ معمول کے درجۂ حرارت پر آجائیں تو انہیں چولہے پر گرم کر لیں۔
سی فوڈ
ماہرینِ غذائیات کے مطابق ایسی اشیاء کو اس وقت تک نہیں کھانا چاہیے جب تک یہ فریج میں کم از کم دو گھنٹے نہ رکھی گئی ہوں۔
اگر سمندر سے حاصل ہونے والی غذاؤں کو سرد درجۂ حرارت میں نہ رکھا جائے تو ان میں بیکٹیریا پیدا ہونے کا امکان رہتا ہے جو کہ گرم کرنے سے بھی ختم نہیں ہوتا۔
یہ بیکٹیریا مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News