گاڑیوں کی ایک دوسرے سے ٹکرانے کی خطرناک ویڈیو
واشنگٹن میں گاڑیوں کو بُری طرح ایک دوسرے سے ٹکرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واشنگٹن میں شدید موسم کی خرابی کی وجہ سے گاڑیاں روڈ پر پھسلتے ہوئے دوسری گاڑیوں سے ٹکرا رہی ہیں۔
One car tried to drive my hill and Queen Anne and hit all these parked cars who clue down the hill… insane. DON’T DRIVE. #seattle pic.twitter.com/wJsor6byDa
— Kaybergz (@kay0kayla) December 23, 2022
یہ واقع واشنگٹن میں شدید بارش کے بعد موسم کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا جب سڑک بارش کی وجہ سے شدید چکنی ہو گئی۔
سماجی رابطے کی ویڈب سائٹ ٹویٹرصارف Kaybergz کی جانب سے یہ ویڈیو پوسٹ کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کے کمنٹ سیشن میں ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ مجھے اُمید ہے واشنگٹن میں پیش آنے والے اس واقع میں سب خیریت سے ہو گے۔
اس کے علاوہ نیشنل ویدر سروس کے سیٹل آفس نے نیویارک پوسٹ کو اطلاع دی تھی کہ ہفتے کے روز درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو گیا ہے اور اس وجہ سے سڑکوں پر برف بھی پگھلنے لگی ہے۔
https://www.bolnews.com/urdu/latest/2022/04/787075/:مزید پڑھیں
اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا بھارت میں دلہا دلہن کی گاڑی گھر میں داخل ہوتے ہی حادثے کا شکار ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ دلہا دلہن کی گاڑی گھر میں داخل ہوتی ہے اور ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے گاڑی موٹر سائیکلوں سے ٹکرا جاتی ہے۔
جیسے ہی گاڑی اندر داخل ہوتی ہے تو قریب کھڑی موٹرسائیکلوں سے ٹکرا جاتی ہے اور آگے جا کر اُلٹ جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اکثر سوشل میڈیا پر اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
