Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلائی مخلوق سے رابطہ ممکن؟ سائنسدانوں کے مختلف جوابات

Now Reading:

خلائی مخلوق سے رابطہ ممکن؟ سائنسدانوں کے مختلف جوابات

اس کائنات میں اربوں ستارے ہیں جو سورج جیسے ہیں۔ ان اربوں ستاروں کے گرد کئی سیارے گھومتے ہیں۔ گویا کائنات میں سیارے کئی کھرب ہیں جن میں زمین جیسے سیارے بھی موجود ہوں گے۔

بگ بینگ سے اب تک کائنات کی عمر 13.8 ارب سال ہے، اس قدر وسیع اور قدیم کائنات میں زمین کے علاوہ  کسی اور سیارے پر ذہین مخلوقات کے ہونے کا امکان بے حد ہے۔

اس تناظر میں یہ سوال لازماً بنتا ہے کہ اگر خلائی مخلوق موجود ہے تو کہاں ہے؟ اور اُنہوں نے ہم سے اب تک رابطہ کیوں نہیں کیا؟

اس سوال کے کئی ممکنہ جوابات ہیں۔ بعض سائنسدانوں کے نزدیک کائنات اس قدر وسیع مگر پرانی ہے کہ ممکن ہے بہت سی ذہین مخلوقات ٹیکنالوجی کے عروج پر پہنچ کر اپنی تباہی کا سامان کر بیٹھتی ہوں جیسے کہ انسانوں نے ایٹم بم بنا لیے ہیں۔

دوسرا خیال یہ ہے کہ خلائی مخلوق ابھی اس انتظار میں ہے کہ ہم ٹیکنالوجی میں اس قدر ایڈوانس ہو جائیں کہ وہ ہمیں اس قابل سمجھیں کہ ہم سےرابطہ کریں۔

Advertisement

تیسرا خیال یہ ہے کہ انسان کا ارتقاء زمین پر ہوئے محض چند لاکھ سال گزرے ہیں تو ممکن ہے ان خلائی مخلوقوں نے  جب زمین کا دورہ کیا ہو تو انسان موجود ہی نہ ہوں۔

چوتھا خیال یہ ہے کہ شاید وہ ہم سے اس قدر دور ہوں کہ اُنکا ہم سے رابطہ مستقبل میں ہو یا جب تک وہ ہم سے رابطہ کریں زمین ختم ہو چکی ہو۔

کچھ سائنسدانوں کا یہ بھی خیال ہے کہ ہمیں خود سے ایلینز سے رابطہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ہمیں معلوم نہیں وہ ہم سے زیادہ ذہین ہوئے تو ہم سے کیسا سلوک کریں گے؟  کہیں ایسا نہ ہو وہ بھی ہمیں ویسے تکہ بوٹی بنا کر کھا جائیں جسیے ہم اپنے سے کم ذہین جانوروں کو باربی کیو میں اُڑا دیتے ہیں۔

جب سے ریڈیو ٹیکنالوجی کی ایجاد ہوئی ہے ہم زمین سے مسلسل ایلینز یا خلائی مخلوق سے رابطے کی کوششوں میں ہیں۔ ممکن ہے مستقبل میں ہم کسی خلائی مخلوق کے ہتھے چڑھ جائیں۔ اچھے ہوئے تو ہمیں اُن سے ٹیکنالوجی اور سائنس کے حوالے سے فائدہ ہو گا اور برے ہوئے تو ہم نے مارے جانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر