Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی عوام کھانے کے شوقین، گوگل پر کون سی ڈشز سرچ کرتے رہے؟

Now Reading:

پاکستانی عوام کھانے کے شوقین، گوگل پر کون سی ڈشز سرچ کرتے رہے؟

گوگل سرچ انجن کے بغیر انٹرنیٹ صارفین کی زندگی مکمل نہیں ہوسکتی، روزانہ ہی گوگل پر اربوں موضوعات کو سرچ کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سرچ انجن کی جانب سے ہر سال کے اختتام پر سب سے زیادہ مقبول سرچز کی فہرست کو جاری کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستانیوں کی دلچسپیوں کی ایک وسیع رینج رہی ہے، جس میں سیاست، معروف شخصیات، حکومتی منصوبوں، موجودہ واقعات، تفریح، ٹیکنالوجی اور یقیناً خوراک پر توجہ دی گئی ہے۔

پاکستان میں لوگوں نے COVID-19 کی پابندیوں کے باوجود 2022 میں تمام اہم تعطیلات آسانی کے ساتھ منائی اور عصری ترکیبوں اور مختلف قسم کے پکوان کی اشیاء کو تلاش کرنے کے لیے گوگل کا استعمال کیا۔

پاکستانی ریسٹورینٹ ایک طویل تاریخی روایت اور کھانا پکانے کی عمدہ کارکردگی پر مبنی دنیا کے لذیذ ترین کھانے پیش کرتے ہیں ،پاکستانی کھانے نہ صرف مقامی لوگوں میں مقبول ہیں بلکہ چینی لوگوں کو بھی پسند ہیں۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران جہاں پاکستان ان کی میزبانی کر رہا تھا، وہیں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ملک کے دورے پر لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔

Advertisement

انگلش کھلاڑی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر کے شائقین کو اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کر رہے تھے۔

کھلاڑیوں کو پاکستانی کھانوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا جبکہ مہمانوں نے نان (روٹی) کو بھی پسند کیا۔

کھانے میں پاکستان کی دلچسپی دنیا کو معلوم ہے، ملک کا دورہ کرنے والے کھانے سے محبت کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں زیادہ تر گھروں کی توجہ لذیذ کھانوں کی تیاری پر مرکوز ہے۔ ملک میں بہت سے لوگ مختلف پکوانوں کی بہترین ترکیبیں تلاش کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا رخ کرتے ہیں۔

رواں سال سب سے زیادہسرچ کیے جانے والے کھانے:

چکن کی ترکیب، پلاؤ کی ترکیب، شامی کباب کی ترکیب، چکن سوپ، نگیٹس کی ترکیب، چکن پکوڑے، وائٹ چکن، املی کی چٹنی، براؤنیز، گرم اور کھٹے سوپ کی ترکیب۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر