
مشہور سائنسدان آئن اسٹائن کی یہ مزاحیہ تصویر کس نے نہیں دیکھی ہو گی ؟ اسکے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہے۔
غالباً آئن اسٹائن کو اور فزکس میں اسکے عظیم کام کا اعتراف کرنے والوں کے چہروں پر یہ تصویر دیکھ کر ایک مسکراہٹ سی آ جاتی ہے۔
اس مشہور ِ زمانہ تصویر کے پیچھے ایک خوبصورت کہانی ہے۔
یہ 14 مارچ 1951 کی بات ہے، دنیا کے عظیم سائنسدان آئن اسٹائن کی بہترویں (72) سالگرہ کا موقا تھا۔ اس موقع پر ان کے پاس سے گّزرتا ایک فوٹوگرافر ایک بڑا سا کیمرا لیکر آئن اسٹائن کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے پروفیسر آئن اسٹائن!! کیمرے کے لیے مُسکرا ایے۔
آئن اسٹائن جو اپنی سالگرہ کا کیک کاٹنے اور اس پر موجود اتنی سوری موم بتیوں کو پھونکیں مار مار کُر تھک چکے تھے یہ سن کر انہیں غصہ آگیا۔
اندازہ لگائیے 72 سالہ آئن اسٹائن اپنی سالگرہ پر اتنی موم بوتیاں بَجھا بَجھا کر تھک چکا تھے اسکے بعد وہ فوٹوگرافرز کے لیے مسکرا مسکرا کر بھی تھکن سے چُور ہوچکے تھے۔
لہذا اس شرارتی فوٹوگرافر کے مسکرانے کی درخواست پر آئن اسٹائن نے زبان باہر نکالی اور اسے چڑایا۔
یہ توصویر بعد میں آئن اسٹاوئن کو اتنی پسند آئی کہ وہ باقاعدہ کرسمس کے موقے پر اپنے دوستوں کو گفٹ کارڈ پر یہ لگا کر بھیجتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News