Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس کی فیس بک پوسٹ پر جواب دینے والا مفرور مجرم گرفتار

Now Reading:

پولیس کی فیس بک پوسٹ پر جواب دینے والا مفرور مجرم گرفتار

امریکہ میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مفرور مجرم نے محکمہ پولیس کی فیس بک پوسٹ کا جواب دیا اور اسی کے پاداش میں گرفتار ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جارجیا کی راک ڈیل کاؤنٹی سے وابستہ پولیس اسٹیشن کے عملے  نے چند روز قبل فیس بک پر’انتہائی مطلوب‘ (موسٹ وانٹیڈ) مجرموں کی ایک فہرست دی تھی۔

اسی پوسٹ کے نیچے کرسٹوفر اسپالڈنگ نے لکھا کہ ’ میرے بارے میں کیا خیال ہے۔‘ اس کےجواب میں پولیس نےلکھا کہ آپ نے درست کہا، آپ کے دووارنٹ ہیں اور ہم آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ کرسٹوفر پر سنگین جرائم عائد تھے اور اس کے دو وارنٹ نکل چکے تھے لیکن کسی وجہ سے پولیس ان پر عمل نہیں کررہی تھی۔

Advertisement

کرسٹوفر جیل میں تھا کہ عدلیہ نے جزوقتی طور پر اسے آزاد کیا تھا۔ یوں اس کی قید کی مدت پوری نہیں ہوئی تھی لیکن وہ اس دوران فرار ہوگیا اور پولیس اسے تلاش کررہی تھی۔

اس پوسٹ کے کچھ روز بعد ہی جارجیا پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور اب وہ دوبارہ جیل میں ہے۔

پولیس کے مطابق اسے ایک فیس بک پوسٹ کے جواب میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کرسٹوفر کے دو اہم وارنٹ جاری کئے گئے تھے جو سنگین جرائم سے متعلق تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر